خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 527 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 527

خطبات ناصر جلد دہم ۵۲۷ خطبہ نکاح ۲۲ فروری ۱۹۷۰ء اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ہی حقیقی خوشی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہاں فرمایا ہے کہ مَنْ يطيع اللهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا حقیقی کامیابی اللہ تعالیٰ کے ساتھ مخلصانہ اطاعت کے تعلق کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے اور جب تک حقیقی کامیابی کسی کے نصیب میں نہ ہو حقیقی خوشی اسے مل نہیں سکتی۔اس لئے یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو حقیقی خوشی نصیب کرے۔اس موقع پر خصوصاً ہم دعا کرتے ہیں کہ ہمارے ان عزیزوں کو جن کے نکاح کا یہاں اعلان ہورہا ہے یہ تو فیق عطا کرے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حقیقی مطیع بندے اور مخلص خدمت گزار بنیں اور اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ ان کی اس اطاعت کو قبول کرتے ہوئے حقیقی کامیابیاں ان کے نصیب میں کرے اور حقیقی خوشحالیاں اور حقیقی مسرتوں کے وہ وارث بنیں۔ایک نکاح تو میری اپنی عزیزہ بچی یعنی میری ہمشیرہ کی بچی کا ہے۔اور مجھے ویسے تو گھر کے سارے بچے عزیز ہوتے ہیں۔یہ بچی بہت ہی عزیز ہے اس کے نکاح کا میں اعلان کروں گا۔اللہ تعالیٰ اسے ہر رنگ میں خوش رکھے اور اپنی حفاظت اور امان میں رکھے اور رحمت کے سایہ میں رکھے۔عزیزه امۃ الصبور جو مکرم محترم پیر معین الدین صاحب کی صاحبزادی ہیں ان کا نکاح مکرم پیر وحید احمد صاحب جو مکرم محترم پیر صلاح الدین صاحب کے صاحبزادہ ہیں ان کے ساتھ پچاس ہزار روپے حق مہر پر قرار پایا ہے۔عزیزم مکرم پیر وحید احمد صاحب کینیڈا کی کسی فرم کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور یہ پچاس ہزار روپے کا مہر اس ہدایت کے اندر ہے جو جماعت کو دی گئی ہے کہ چھ ماہ سے بارہ ماہ کی تنخواہ کے اندر مہر مقرر کیا جائے کیونکہ رقم زیادہ ہے ممکن ہے کسی کے دل میں یہ وسوسہ پیدا ہو اس لئے میں نے اس کی وضاحت کر دی ہے۔ایک اور بین الاقوامی نکاح کا میں اعلان کروں گا۔ایک چینی احمدی کا نکاح ملائیشیا کی ایک احمدی بچی سے ہونا قرار پایا ہے جن کا نام انکو سلامہ صاحبہ بنت مکرم محترم انکو حاجی اسماعیل صاحب ہے۔آج کل یہ یہاں آئی ہوئی ہیں ان کا نکاح عزیزم مکرم محمد عثمان صاحب چینی واقف زندگی