خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 515 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 515

خطبات ناصر جلد دہم ۵۱۵ خطبہ نکاح ۹ جنوری ۱۹۷۰ء دعا کریں بڑوں کا خدمت دین کا جذبہ آئندہ نسلوں میں بھی قائم رہے خطبہ نکاح فرموده ۹ جنوری ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر مندرجہ ذیل چار نکاحوں کا اعلان فرمایا۔۱۔عزیزہ صبیحہ صاحبہ بنت مکرم چوہدری عبد الحمید خان صاحب ماڈل ٹاؤن لاہور کا نکاح مکرم ملک سلطان ہارون صاحب پسر مکرم کرنل سلطان محمد خان صاحب مرحوم سے ( جو حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال کے نواسے اور کوٹ فتح خاں ضلع کیمبل پور کے رہنے والے ہیں ) بعوض مبلغ ہیں ہزار روپیہ مہر۔۲۔عزیزہ خالدہ سلطانہ صاحبہ بنت مکرم چوہدری بشیر احمد صاحب باجوہ فورٹ عباس ضلع بہاول نگر کا نکاح مکرم مظہر احمد صاحب پسر مکرم چوہدری محمد یوسف صاحب فورٹ عباس ضلع بہاول نگر سے بعوض مبلغ دو ہزار روپیہ مہر۔۳۔عزیزه امته الباسط صاحبہ بنت مکرم شیخ بشیر احمد صاحب سکھری۔کوئٹہ کا نکاح مکرم رفیق احمد صاحب اختر پسر مکرم کیپٹن ڈاکٹر محمد رمضان صاحب ربوہ سے بعوض مبلغ پندرہ ہزار روپیہ مہر۔۴- عزیز محمودہ ایاز صاحبہ بنت مکرم چوہدری مختار احد صاحب ایاز مرحوم ربوہ کا نکاح مکرم نعیم احمد صاحب طاہر پسر مکرم مولوی ظہور حسین صاحب (سابق مبلغ بخارا ) ربوہ سے بعوض مبلغ چھ ہزار روپیہ مہر۔