خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 384 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 384

خطبات ناصر جلد دہم ۳۸۴ خطبہ نکاح ۷ /جنوری ۱۹۶۸ء سے کام نہ کرے۔عزیزہ کے ایک اور بزرگ چوہدری ظہور احمد صاحب آڈیٹر بھی ہیں ان کی بھی ساری زندگی سلسلہ کی خدمت میں گزری ہے۔جس عزیز سے اس کی شادی ہورہی ہے وہ میرے پیارے شاگر د ر ہے ہیں ان سے میرا خاص تعلق ہے۔وہ بڑے مخلص ہیں۔گوان کے رشتہ دار غیر احمدی ہیں لیکن انہوں نے ان سے کوئی اثر نہیں لیا۔اپنی طبیعت کے لحاظ سے اور اپنے اخلاص کے لحاظ سے۔میں بھی دعا کروں گا اور آپ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو برکت عطا فرمائے اور ان کی آئندہ نسل میں ایسے فدائی پیدا ہوتے رہیں جو اشاعت اسلام اور اللہ تعالیٰ کے دین کی خدمت کرنے والے ہوں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اخلاص اور محبت رکھنے والے ہوں۔اس کے بعد حضور انور نے نکاح کا اعلان فرمایا اور اس کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کرائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )