خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 383 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 383

خطبات ناصر جلد دہم ۳۸۳ خطبہ نکاح ۷ /جنوری ۱۹۶۸ء دلوں میں محبت پیدا نہیں ہوسکتی جب تک کوئی پیار اور خلوص سے کام نہ کرے خطبہ نکاح فرموده ۷ جنوری ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر مکرم گزار ولد شہاب الدین صاحب کے نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جس بچی کے نکاح کا اعلان میں اس وقت کر رہا ہوں اس عزیزہ کا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے۔جس کے بہت سے افراد کو اللہ تعالیٰ نے بہت سی خدمات بجالانے کا موقع عطا کیا ہے۔اس عزیزہ کے بزرگوں میں سے ہی مکرمی و مخدومی مولوی محمد دین صاحب ہیں جو پہلے ہیڈ ماسٹر رہے۔پھر ناظر تعلیم کے عہدہ پر کام کرتے رہے اور اب صدرصد رانجمن احمد یہ ہیں۔اس کمزوری کی حالت میں اتنی عمر میں بڑی ہمت سے کام کر رہے ہیں۔اس وقت بیمار ہیں ان کی صحت کے لئے دعا کرنی چاہیے۔اس عزیزہ کے ایک اور بزرگ مولوی رحمت علی صاحب ہیں جو انڈونیشیا میں ایک عرصہ تک تبلیغ کا فریضہ ادا کرتے رہے اور بڑی محبت اور پیار سے جماعتوں کی خدمت بھی کی تبلیغ بھی کی اور انہیں سنبھالا بھی۔جو طلبہ انڈونیشیا سے آتے رہتے ہیں۔ان سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے دلوں میں ان کی خاص محبت ہے اور یہ محبت پیدا نہیں ہو سکتی جب تک کہ کوئی شخص محبت اور پیار اور خلوص