خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 353 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 353

خطبات ناصر جلد دہم ۳۵۳ خطبہ نکاح ۳۱ مارچ ۱۹۶۷ء دنیوی کاموں میں بھی کامیابی کا گر قول سدید میں مضمر ہے خطبہ نکاح فرمود ه ۳۱ مارچ ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر مندرجہ ذیل دو نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ا۔عزیزہ مبارکہ نسیم صاحبہ بنت مکرم چوہدری عنایت اللہ صاحب مرحوم ہمراہ مکرم عبدالسمیع صاحب ساجد ابن مکرم ماسٹر محمد فضل داد صاحب دار الرحمت وسطی ربوہ بعوض ساڑھے تین ہزار روپیہ مہر۔۲ - عزیزہ بشری بیگم صاحبہ بنت مکرم حکیم فضل الہی صاحب دارالرحمت غربی ربوہ ہمراہ مکرم اشفاق احمد صاحب ابن مکرم چوہدری عنایت اللہ صاحب مرحوم را ولپنڈی بعوض تین ہزار روپیہ مہر۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر تم قول سدید پر قائم رہو گے تو تمہارے اعمال میں بھی کوئی فساد باقی نہیں رہے گا۔یہاں جن اعمال کا ذکر ہے حقیقتا تو وہ دینی اعمال ہیں جو خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے کئے جاتے ہیں لیکن اسلام نے دنیوی کاموں کو مذہبی اعمال کا رنگ دیا ہے اور دنیا میں انسان جس قدر بھی عمل کرتا ہے اگر وہ چاہے اور احکام الہی کی پابندی کرے تو اپنے ہر عمل سے خدا تعالیٰ کو خوش کرنے کی اور اس کے رضا کے حصول کی کوشش کر سکتا ہے۔مسلمانوں پر یہ خدا تعالیٰ کا بڑا فضل ہے۔