خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 352 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 352

خطبات ناصر جلد دہم ۳۵۲ خطبہ نکاح ۳۰ مارچ ۱۹۶۷ء وہ وہاں پر احمدیت کا نمونہ نظر آئیں۔دوسرے ملکوں والے بھی وہاں کے احمدیوں پر اسی نظر سے نگاہ رکھتے ہیں۔ہمارے بھائی چاہیں یا نہ چاہیں مگر یہ حقیقت ہے کہ لوگ ان سے یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی میں اسلام اور احمدیت کی تعلیم کا عملی نمونہ پیش کریں۔اس زندگی کے بعد ایک ابدی زندگی ہے جس کی نعمتیں بھی ابدی ہیں وہ اپنی کمیت اور کیفیت میں بے نظیر اور دائمی ہیں۔ہمیں چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی ان لا زوال نعمتوں کو حاصل کرنے کے لئے جد و جہد کریں اور دعا کریں انگلستان میں جیسا میں نے کہا ہے، احباب کی خاصی تعداد ہے۔ان سب کو بھی چاہیے کہ عزم کریں، جد و جہد کریں اور دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں خدمت دین کی توفیق عطا فرماتا رہے اور انہیں راہ خدا میں اپنے اموال خرچ کرنے کی سعادت نصیب ہو۔اگر وہ اپنے عمل اور دعاؤں سے ایسا کریں گے تو ضرور ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں اور ان کے عمل و دعا کے نتیجہ میں انہیں اس دنیا کی نعمتیں بھی دیتا رہے اور اُخروی لا زوال نعمتوں سے بھی متمتع فرمائے۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ہمارے سب بھائیوں کو یہ توفیق ملتی رہے۔آمین روزنامه الفضل ربوه ۱۵ ۱۷ پریل ۱۹۶۷، صفحه ۳)