خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 9 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 9

خطبات ناصر جلد دہم ۹ خطبہ عید الفطر ۱۳ جنوری ۱۹۶۷ء مستحقین کو کھانا کھلا نا رمضان کی عبادات اور عید کا بڑا ضروری حصہ ہے خطبہ عید الفطر فرموده ۱۳ رجنوری ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک ربوه تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیات کریمہ تلاوت فرمائیں۔فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ - وَمَا أَدْرِيكَ مَا الْعَقَبَةُ - فَاقُ رَقَبَةٍ - أَوْ إِطْعَمُ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ - يَّتِيمَا ذَا مَقْرَبَةِ - اَوْ مِسْكِينَا ذَا مَتْرَبَةٍ - (البلد : ۱۲ تا ۱۷) پھر حضور انور نے فرمایا:۔آج عید ہے آپ سب کو اللہ تعالی عید کی حقیقی خوشی نصیب کرے۔عید جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں اسے کہتے ہیں جو بار بار آئے اور جسے بار بار لانے کی دل میں خواہش پیدا ہو اور یہ عید اس لئے منائی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ہم اس بات پر شکر ادا کریں کہ اس نے ہمیں ماہ رمضان کی خصوصی عبادات بجالانے کی توفیق عطا کی۔قیام لیل کی بھی اور دن کے روزوں کی بھی اور مستحقین کو کھانا کھلانے کی بھی کہ یہ بھی رمضان کی عبادت کا ایک بڑا ضروری حصہ ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہر رمضان کو رحمت کا مہینہ، مغفرت کا مہینہ اور عشق من النَّارِ کا مہینہ قرار دیا ہے۔یعنی یہ وہ مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے ہیں کہ اگر اس کا بندہ ان سامانوں سے فائدہ اٹھائے اور ان ذرائع اور وسیلوں کو استعمال کرے