خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 237
خطبات ناصر جلد دہم کر آپ بہت خوش ہوئے۔۲۳۷ خطبہ نکاح ۲۸ /نومبر ۱۹۶۵ء پہلے ہم نے اس کی یہ تعبیر کی کہ خدا چاہے تو ہمارے ہاں بچہ پیدا ہوگا جسے خدا تعالیٰ خدمت دین کی خاص توفیق دے گا اور اس خواب میں یہ بتایا گیا ہے کہ اس بچے کا خاص خیال رکھا جائے لیکن جب حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ وفات پاگئے اور خدا تعالیٰ نے خلافت کا بوجھ میرے کندھوں پر ڈال دیا تو پھر اس کی حقیقی تعبیر معلوم ہوئی۔بہر حال اگر بیوی یہ سمجھے کہ ہم دونوں کی ذمہ داریاں نہایت اہم ہیں اور ان کے پورا کرنے میں خدا تعالیٰ کی رضا ہے اور خودا پنی اولاد کا بھی بھلا ہے۔کیونکہ ان کی تعلیم وتربیت اچھی ہوگی اور اس کے لئے جو بھی قربانی کرنی پڑے میں کروں گی۔اسی طرح خاوند بھی یہ سوچے اور سمجھے کہ میری بیوی کا بھی اس گھرانے کی اصلاح میں فعال حصہ ہے۔اگر میں اس کی صحت اور آرام کا خیال رکھوں گا تو یہ میرے بچوں کی تربیت و تعلیم کا اچھا انتظام کر سکے گی تو ان دونوں کو دنیوی لحاظ سے بھی فائدہ ہوگا اور دینی لحاظ سے بھی اچھا رہے گا۔پس میاں بیوی دونوں کو چاہیے کہ وہ ان باتوں کا خیال رکھیں جن کی طرف ان تین آیات میں توجہ دلائی گئی ہے ان میں سے ایک آیت سورۃ النساء کی ہے، ایک سورۃ احزاب کی اور ایک سورۃ حشر کی۔ان تینوں میں تقویٰ پر زور دیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنے احکام پر عمل کرنے کی توفیق بخشے۔اللهم آمین۔اس کے بعد حضور انور نے نکاح کا اعلان فرمایا۔谢谢谢 روزنامه الفضل ربوه ۱۴؍ دسمبر ۱۹۶۵ء صفحه ۳)