خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 201
خطبات ناصر جلد دہم ۲۰۱ خطبہ عید الاضحیہ ۲۲ نومبر ۱۹۷۷ء فرمایا:۔خدا تعالیٰ کی راہ میں زندگی گزارنا ذبح عظیم ہے خطبہ عیدالاضحیه فرموده ۲۲ نومبر ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصی ربوه / حضور انور نے حاضرین کو عید مبارک کہی اور پھر تشہد وتعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آج قربانیوں کی عید ہے اور اس عید کا تعلق فریضہ حج کے ساتھ ہے اور فریضہ حج کا تعلق بیت اللہ کے ساتھ ہے اور بیت اللہ کا تعلق محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہے۔یہ بھی روایت ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کے مد نظر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت نہ ہوتی تو پھر یہ جو افلاک ہیں ان کی پیدائش بھی نہ ہوتی گویا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وجہ پیدائش کا ئنات ہیں۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ آدم کی پیدائش سے بھی پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء تھے۔قرآن کریم ہمیں یہ بتاتا ہے کہ اِن اَوَلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ (ال عمران : ۹۷) پہلا گھر جو الناس ( نوع انسانی کے لئے تعمیر کیا گیا وہ کعبہ ہے اور قرآن کریم سے ہمیں یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ امت محمدیہ خیر امت ہے اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (آل عمران : 111) یعنی جس الناس کے لئے خانہ کعبہ کی تعمیر ہوئی انہی کی بھلائی اور برکتوں کے لئے امت محمدیہ قائم کی گئی ہے یہ وہ امت ہے جس نے