خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 111
خطبات ناصر جلد دہم خطبہ عیدالفطر ۱۲ راگست ۱۹۸۰ء کر سکتا ہے۔جو لوگ یہ اعتقادر کھتے ہیں کہ سچا خواب بھی نہیں آسکتا۔ان کے لئے یہ دروازہ بند ہے انہوں نے خود اپنے پر اس دروازے کو بند کر رکھا ہے۔قرآن کہتا ہے کہ سچا خواب ہوسکتا ہے۔ہماری زندگیاں گواہ ہیں کہ سچا خواب ہو سکتا ہے۔ہمارے لاکھوں بچے ایسے ہیں جنہیں خدا تعالیٰ سچے خواب دکھاتا ہے اور پھر انہیں پورا کر کے ان کے لئے عید کے سامان کرتا ہے۔خدا کرے کہ قبولیت دعا کا دروازہ تمہارے لئے ہمیشہ کھلا رہے اور تم عملاً ایک عید کے بعد دوسری عید دیکھتے چلے جاؤ اور تم خدا کی رضا کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنے والے ہو تا قبولیتِ دعا کے حظ سے وہ ہمیشہ ہی تمہیں شاد کام رکھے اور دائمی عید تمہیں ہمیشہ ہی حاصل رہے۔خطبہ ثانیہ کے بعد حضور انور نے احباب کو مخاطب کر کے فرمایا:۔آپ کے لئے ، ساری دنیا میں رہنے والوں کے لئے یہ عید مبارک ہو اور خدا تعالیٰ اسلام کو دنیا میں غالب کر کے نوع انسانی کے لئے حقیقی عید کے سامان کرے۔آمین (روز نامه الفضل ربوه ۱۵ جنوری ۱۹۸۱ء صفحہ ۲ و۱۷ جنوری ۱۹۸۱ء صفحه ۲)