خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 94 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 94

خطبات ناصر جلد دہم ۹۴ خطبہ عیدالفطر ۴ رستمبر ۱۹۷۸ء کے لئے اشرفیوں کی بھر کر رکھی ہوئی تھی ، گھر سے وہ تھیلی اٹھا کر اپنے ہمسایہ کو دے دی اور حج پر نہیں گیا۔اب دیکھو خدا تعالیٰ نے اس شخص کا حج قبول کیا اور اس کی خاطر اور بہت ساروں کا حج قبول کیا۔پس بعض لوگوں کی قبولیت دعا یا قبولیت عبادت یا قبولیت ایثار کا یہ عالم ہے کہ جب خدا تعالیٰ اپنے لئے اپنے بندہ کے دل میں محبت اور اخلاص اور پیار دیکھتا ہے تو اس کی دعا قبول کرتا ہے اور اس کی اطلاع دیتا ہے اور بعض دفعہ اطلاع نہیں بھی دیتا جن کو اطلاع نہیں دیتا ان میں سے بھی بہتوں کی دعائیں قبول ہوئی ہوتی ہیں لیکن بعض کی نہیں بھی ہوتیں۔تب بھی خدا کا ہر بندہ جسے خدا نے کہا ہے حسن ظن رکھو، اس حسن ظن کی وجہ سے وہ عید کرتا ہے خوشی مناتا ہے۔خدا نے کہا ہے کہ رمضان کی عبادت کی تھوڑی یا بہت تمہیں توفیق ملی اب میں تمہارے لئے ایک دن قبولیت کی علامت کا رکھتا ہوں اس دن تم خوشیاں مناؤ۔یہ انفرادی عید ہے امت محمدیہ میں۔اجتماعی عید میں بھی شروع دن سے آتی رہی ہیں کہ جس وقت مثلاً ۲۰ سال تک ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی شان ہے ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہایت ہی سخت تکالیف کا سامنا کیا اور اس کے بعد جب مکہ فتح ہوا تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالفین میں اتنی بھی طاقت نہیں تھی کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقابلہ کرتے۔انہوں نے بغیر لڑائی کے ہتھیار ڈال دیئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم اتنی طاقت میں تھے خدا کے فضل اور رحمت سے اور دشمن اتنا مغلوب ہو چکا تھا اپنی سوچ میں بھی اور۔خیالات میں بھی اور سمجھتے تھے کہ اب وہ اسلام کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔اس دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو اُن سے سلوک کیا وہ یہ تھا کہ جاؤ تم سب کو میں معاف کرتا ہوں۔پس یہ دن مسلمانوں کے لئے بڑی زبردست عید کا دن تھا۔عید الفطر اور عید النحر سے بھی زیادہ خوشیوں کا دن تھا۔خدا تعالیٰ نے اپنی شان دکھائی۔وہ لوگ جو اپنے گھروں سے بے گھر کئے گئے اور اپنے رشتہ داروں سے جدا کئے گئے اور جن کو قتل کیا گیا اور نگا لٹا کر ان پر تپتے ہوئے پتھر رکھے گئے ، اس حالت سے خدا تعالیٰ نے ان کو نکالا اور اس قسم کی فتح عطا کی کہ جس کی مثال دنیا میں کم ہی ملتی ہے۔پس یہ اجتماعی عید ہے جس کی امت مسلمہ نے بڑی خوشی منائی ہوگی۔ایک عید کا دن ہے جو