خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 84
خطبات ناصر جلد دہم ۸۴ خطبہ عیدالفطر ۲۵ ستمبر ۱۹۷۶ء اصل اور حقیقی اجتماعی عید بھی منصہ شہود پر آنی شروع ہو جائے گی۔جس طرح ہر عید کی تیاری کی جاتی ہے اسی طرح آسمان میں اب عالمگیر غلبہ اسلام کی شکل میں ظاہر ہونے والی عظیم ترین عید کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ہمارے لئے بھی ضروری ہے کہ ہم زمین پر اپنی استعداد کے مطابق اس عید کی تیاریاں کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ہمیں اس تیاری کے ذریعہ تمام بنی نوع انسان کے لئے خوشیوں کے سامان کرنے ہیں اور اپنی تیاریوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر اس عظیم ترین عید کا شایان شان استقبال کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس عید کی تیاریوں کے ضمن میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اسی کے فضل سے ہم اس کی رضا کی راہوں پر چلتے ہوئے اپنے لئے اور تمام بنی نوع انسان کے لئے عید کی خوشیوں کے سامان کرتے چلے جائیں۔اس پر معارف اور بصیرت افروز خطبہ کے آخر میں حضور انور نے جملہ احباب کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو عید مبارک کرے اور ساری دنیا کے احمدیوں کے لئے عید کی خوشیوں کے سامان کرے اور ہمیشہ ہی اپنے فضلوں سے نوازتار ہے۔خطبہ ثانیہ کے بعد حضور انور نے ہاتھ اٹھا کر ایک پرسوز اجتماعی دعا کرائی۔جس میں ہزاروں احباب اور مستورات سب شامل ہوئے۔谢谢谢 روزنامه الفضل ربوه ۶ /اکتوبر ۱۹۷۶ء صفحه ۲)