خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 78 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 78

خطبات ناصر جلد دہم خطبہ عیدالفطر ۷ را کتوبر ۱۹۷۵ء اسلام پر سورج طلوع ہوتا ہے وہ اسلام کو ادیان باطلہ کے مقابلہ میں پہلے سے زیادہ مضبوط ومستحکم پاتا ہے۔شاہراہ غلبہ اسلام پر آگے کی جانب ایک ایسی حرکت وجود میں آچکی ہے جس میں کمی یا سستی واقع نہیں ہوتی بلکہ وہ حرکت خدا تعالیٰ کے فضل سے تیز سے تیز تر ہوتی چلی جارہی ہے اور اس کے نتیجہ میں ہمارے لئے مسلسل خوشیوں کے سامان ہوتے چلے آرہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلسل ظاہر ہونے والے خوشیوں کے ان سامانوں پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے حضور انور نے فرمایا:۔قدم بقدم آگے بڑھنا بھی ایک عید ہے اور اس قدم بقدم آگے بڑھنے کے نتیجہ میں درجہ بدرجہ جس نئی منزل پر ہم پہنچتے ہیں وہ بھی ہمارے لئے عید کے سامان لاتی ہے۔سو اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے عید کی خوشی لانے والی ایک نئی منزل تک ابھی حال ہی میں ہم پہنچے ہیں اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ نے گوٹن برگ میں سویڈن کی پہلی مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی توفیق عطا فرما کر ہمارے لئے خوشی کا ایک نیا سامان کیا ہے۔اس کے علاوہ بھی اللہ تعالیٰ نے وہاں ہمیں ایک خوشی پہنچائی۔اس کی نوعیت یہ ہے کہ اگر چہ سنگ بنیاد کی تقریب میں احمدی احباب سارے ہی یورپ سے آئے تھے تاہم گوٹن برگ میں ان احمدیوں کی تعداد زیادہ ہے جو کبھی پاکستانی نہیں رہے اور نہ ہیں۔ان میں بعض یوگوسلاویہ کے رہنے والے بھی ہیں۔گوٹن برگ میں میرے قیام کے دوران اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں کے یوگوسلاوین باشندوں میں سے چودہ نئی بیعتیں ہوئیں، چھ مردوں اور آٹھ عورتوں نے بیعت کی۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے دوہری خوشی کا سامان کر دیا۔چودہ بیعتوں کی اطلاع پر مشتمل جو تار دی گئی تھی۔راستہ میں کسی نے اپنی خوشی کا سامان کرنے کے لئے چودہ کے عدد کو چار میں بدل دیا۔ہمیں نئے احباب کے جماعت میں داخل ہونے کی خوشی ہوئی۔انہوں نے شامل ہونے والوں کی تعداد میں کمی کر کے اپنے لئے خوشی کا سامان کیا۔اللہ تعالیٰ انہیں بھی حقیقی خوشی نصیب کرے کیونکہ یہ تو حقیقی خوشی نہیں ہے کہ دوسروں کی تعداد کو از خود گھٹا کر خوش ہوا جائے۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ جماعت اسلام کی خدمت کی توفیق پارہی ہے اور اس کے نتیجہ میں حقیقی اسلام کی جڑیں ہر روز پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہی ہیں اور یہی ہماری اصل خوشی ہے۔