خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 593 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 593

593 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 دسمبر 2011ء خطبات مسرور جلد نهم ساتھ ابتدائی زمانے میں بے انتہا قربانیاں دیں۔یہ لوگ ایک دوسرے پر اس غلو کی وجہ سے تکفیر کے فتوے بھی لگاتے ہیں اور لگائے ہیں انہوں نے اور لگاتے چلے جارہے ہیں۔اگر ایک نے غلو سے کام لیتے ہوئے حضرت علی اور حضرت حسین کے مقام کو غیر معمولی بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے اور دوسرے کبار صحابہ اور خلفائے راشدین کے مقام کو انتہائی ظلم کرتے ہوئے گرانے کی کوشش کی ہے تو دوسروں نے بھی اس کے جواب میں کمی نہیں کی۔پھر ان بڑے گروہوں کے اندر مزید فرقہ بندیاں ہیں جیسا کہ میں نے کہا۔اور اس فرقہ بندی نے ایک اور فساد برپا کیا ہوا ہے۔غرض کہ لگتا ہے کہ ان سب کی غرض نعوذ باللہ اسلام کو متشدد، کفر کے فتوے لگانے والا اور فساد برپا کرنے والا مذہب قرار دینا ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے ابھی بیان کیا، جماعت احمدیہ کا مقصد تو ایک خوبصورت مقصد ہے۔اسلام کا حسن اور خوبصورت تصویر پیش کرنے والا مقصد ہے اس لئے جماعت احمدیہ کو ان گروہوں اور فرقوں کی طرح تصور کرنا جماعت احمدیہ پر ایک زیادتی ہے۔آجکل ہم محرم کے مہینے سے گزر رہے ہیں اور ہر سال اس مہینے سے ہم گزرتے ہیں، تو جن جن ممالک میں سنیوں اور شیعوں کی تعداد زیادہ ہے وہاں ہمیں محرم کے مہینے میں دونوں طرف کا جانی اور مالی نقصان نظر آتا ہے۔پاکستان ہو یا عراق ہو یا کوئی ملک ہو ، ہر طرف ہم یہی دیکھتے ہیں کہ محرم میں کوئی نہ کوئی فساد برپا ہوتا ہے ، جان اور مال کا نقصان کیا جارہا ہو تا ہے۔گو کہ اب تو یہ نقصان ایک روزانہ کا معمول بن گیا ہے لیکن محرم میں خاص طور پر زیادہ ہو رہا ہوتا ہے۔جیسا کہ میں نے کہا کہ ان لوگوں نے ایک دوسرے کے خلاف تکفیر کے فتوؤں کے انبار لگائے ہوئے ہیں۔میں نے جب دیکھا تو بہت سارا مواد اکٹھا ہو گیا، لیکن اتنے اتنے غلیظ فتوے ہیں اور گالیاں ہیں کہ وہ مثال کے طور پر بھی وہ یہاں پیش نہیں کرنا چاہتا۔آج میں صرف اس زمانے کے حکم اور عدل مسیح و مہدی معہود کے حکیمانہ ارشاد جو آپ علیہ السلام نے خلفائے راشدین، صحابہ کرام اور حضرت امام حسین علی وغیرہ کے متعلق بیان فرمائے ہیں، پیش کرتا ہوں جس سے پتہ چلتا ہے کہ کس خوبصورت طریقے سے آپ نے فساد کی بنیاد کو ختم کرنے کی کوشش فرمائی ہے۔جب میں نے یہ ارشادات جمع کروائے تو اس کے سینکڑوں صفحات بن گئے ہیں، لیکن وقت کے لحاظ سے اس وقت صرف چند ایک آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔جماعت احمدیہ میں بھی مختلف فرقوں سے بیعت کر کے آنے والے جن کی ابھی صحیح طرح تربیت نہیں ہوئی، ان کے لئے بھی یہ ارشادات سننا ضروری ہیں اور بعض وہ لوگ جن کی مثال میں نے دی ہے کہ بعض دفعہ ایم ٹی اے دیکھ لیتے ہیں یا کبھی خطبہ سن لیتے ہیں اور جماعت میں دلچسپی لیتے ہیں یا اسلام سے اُن کو ہمدردی ہوتی ہے لیکن اُن کے ذہن میں ایک سوال پھرتا ہے کہ جماعت احمد یہ بھی ایک ایسا فرقہ ہے جو دوسرے عام فرقوں کی طرح ہے۔ان کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات آجائیں تا کہ انہیں بھی پتہ چلے کہ حضرت