خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 552
خطبات مسرور جلد نهم 552 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 04 نومبر 2011ء اللہ تعالیٰ کے فضل سے جیسا کہ میں نے کہا قربانی کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اس سال ایک لاکھ نو ہزار نئے چندہ دینے والے شامل ہوئے ہیں۔اس طرح یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے پر ایک لاکھ نو ہزار بڑھ گئی اور گو اس میں ابھی بھی بہت گنجائش ہے جیسا کہ میں نے افریقن جماعتوں کو کہا تھا اس پر نائیجیریا نے اچھا کام کیا ہے۔مجموعی وصولی کے لحاظ سے افریقن جماعتوں میں گھانا سر فہرست ہے۔اس کے بعد ماریشس ہے۔پھر نائیجیریا ہے۔جنہوں نے نمایاں اضافہ کیا ہے اُن میں گیمبیا اور برکینا فاسو نے اچھی کوشش کی ہے۔شاملین کی تعداد میں اضافے کے لحاظ سے نائیجیر یا دنیا بھر کے ملکوں میں پہلے نمبر پر ہے۔انہوں نے اس سال چھپن ہزار افراد کا اضافہ کیا ہے اور اس کے بعد پھر سیر الیون، آئیوری کوسٹ، برکینا فاسو وغیر ہ ہیں۔مرکزی ریکارڈ کے مطابق دفتر اول کے کل مجاہدین کی تعداد پانچ ہزار نو سوستائیس ہے، جس میں سے تین سو چالیس خدا کے فضل سے ابھی زندہ موجود ہیں جو اپنا چندہ خود ادا کر رہے ہیں۔باقی مرحومین کے چندے اُن کے ورثاء دے رہے ہیں۔چندوں کے لحاظ سے پاکستان کی تین بڑی جماعتوں میں اول لاہور ہے، دوم ربوہ ہے اور سوم کراچی ہے۔اور دس شہری جماعتوں میں راولپنڈی نمبر ایک پہ ہے، اسلام آباد نمبر دو، کوئٹہ نمبر تین، اوکاڑہ نمبر چار، حیدر آباد نمبر پانچ، پشاور چھ ، میر پور خاص سات، بہاولپور آٹھ ، ڈیرہ غازی خان نو اور نوابشاہ دس۔ضلعی سطح پر قربانی کرنے والے پاکستان کے اضلاع میں سیالکوٹ نمبر ایک، عمر کوٹ نمبر دو ( اس سال اس ضلع میں میر پور خاص اور عمرکوٹ میں تو بارشوں نے بہت نقصان پہنچایا ہے اور اکثر جماعتیں زمیندارہ جماعتیں ہیں لیکن پھر بھی انہوں نے اپنی قربانی کو قائم رکھا ہے) سرگودھا نمبر تین، شیخو پوره نمبر چار، گجرات نمبر پانچ بہاول نگر نمبر چھ ، بدین سات ، نارووال آٹھ ، سانگھڑ نمبر نو اور میر پور آزاد کشمیر اور حافظ آباد نمبر دس پر ہیں۔امریکہ کی پہلی دس جماعتیں۔Los Angeles ان لینڈ ایمپائر نمبر ایک۔پھر Detroit، پھر سیلی کون ویلی، شکاگو ویسٹ، ہیرس برگ، ڈیلس (Dalas)، لاس اینجلس ویسٹ، بوسٹن، سلور سپرنگ Silver) (Spring اور پوٹو میک (Potomac) ہیں۔(وصولی کے لحاظ سے ) جرمنی کی جماعتیں روئیڈ ر مارک نوئے ایس، کولون، فلوئر ز ہائم ، آؤگس برگ، نوئے ایزن برگ کارلز روئے ، مہدی آباد، آلزائے اور مار برگ ہیں۔وصولی کے لحاظ سے جرمنی کی جو پہلی دس لو کل امار تیں ہیں ان میں ہیمبرگ، فرینکفرٹ، گروس گیراؤ، ڈار مشٹڈ ، ویز بادن، من ہائم ، ریڈ شیڈ، ڈیٹسن باخ، آفن باخ شامل ہیں۔وصولی کے لحاظ سے یو۔کے کی پہلی دس بڑی جماعتیں جو ہیں ان میں مسجد فضل لندن، نیو مالڈن، ووسٹر پارک، چیم سکن تصورپ،ماسک ویسٹ ، ویسٹ بل، بیت الفتوح، رینیز پارک اور مانچسٹر ساؤتھ شامل ہیں۔