خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 530
530 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21اکتوبر 2011ء خطبات مسرور جلد نهم ہیں وہ آپس میں سسٹر پارٹیاں کہلاتی ہیں یا مختلف ملکوں میں بس ایک ہی نام سے چل رہی ہیں اور وہ لوگ ایک دوسرے کو سپورٹ بھی کرتے ہیں۔تو یہ جو پریذیڈنٹ صاحب تھے یہ بھی موجودہ حکومتی پارٹی کے ممبر ہیں جو اس کے مقابل پر سویڈن میں حکومتی پارٹی ہے۔بہر حال انہوں نے اپنے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔یہ یہاں جلسے پر بھی پہلے آچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں جلسے پر جاچکا ہوں اور جماعت احمد یہ ہی ایک ایسی جماعت ہے جو اسلام کی صحیح تصویر پیش کرتی ہے اور اس سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔یہ حقیقی امن کی علم بردار ہے۔پھر اسی طرح ایک دن پیغام ملا کہ وہاں کے سابق پرائم منسٹر جو ہیں وہ بھی مسجد دیکھنے آرہے ہیں اور ملنا بھی چاہتے ہیں۔آج کل ناروے کی ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے صدر ہیں۔اُن سے بھی اچھی تفصیلی گفتگو ہوتی رہی۔جماعت کی خدمات اور جماعت کے ساتھ دنیا میں کیا کچھ ہو رہا ہے ، ان سے یہ ساری باتیں ہوئیں۔یہ جو مسجد ہے اس کی وجہ سے جو تعارف ہوا اُس کا بھی ذکر کر دوں۔عالمی دنیا میں ہونے والی تعمیرات سے متعلق جو خبریں شائع ہوتی ہیں، اس کے لئے ایک آن لائن ورلڈ آرکیٹکچر نیوز اخبار ہے۔اس کو ماہانہ دس یا گیارہ ملین لوگ visit کرتے ہیں۔اور ان کا ایک ہفت روزہ e۔news letter بھی ہے جو 147 ہزار افراد کو ای میل کیا جاتا ہے اور تعمیرات کے حوالے سے دنیا بھر کے جو تعمیر کرنے والے ہیں، سٹوڈنٹ ہیں یا تعمیراتی ادارے ہیں وہ اس کے ممبر ہیں۔تو اس اخبار نے بھی اور اس ویب سائٹ نے بھی مسجد کی تصویر اور خبر شائع کی کہ شمالی یورپ کی سب سے بڑی مسجد یہاں تعمیر ہوئی ہے اور اس کا افتتاح کرنے کے لئے جماعت احمدیہ کے سر براہ آئے ہیں اور ایک قومی لینڈ مارک ہے۔اس طرح کی خبر اور اس کے ساتھ ساتھ یہ خبر بھی اُس میں دی گئی کہ مسجد خاص طور پر اس طرح ڈیزائن کی گئی ہے کہ امن کی علامت لگے۔تو اس لحاظ سے مسجد کے مختصر تعارف کے ساتھ جو میں نے بیان کیا ہے اسلام کے تعارف کی بھی کافی لمبی تفصیل پیش ہوئی۔پھر Sys-Con media ہے۔اس کا انٹر نیٹ ٹیکنالوجی اور میگزین پبلشنگ میں بھی ایک اہم نام ہے۔اس میں ٹیکنالوجی کی خبریں شائع ہوتی ہیں۔اس نے بھی مسجد کے حوالے سے، پھر احمدیت کی اور اسلام کی تعلیم کے حوالے سے ، reception کے حوالے سے اور افتتاح کے حوالے سے اُس میں کافی لمبی خبر دی ہے۔بلکہ اس نے وہاں نارویجین وزیر دفاع کا یہ حوالہ بھی کوٹ (Quote) کیا کہ وہ کہتی ہیں کہ نئے ناروے کی تعمیر میں ایک کلیدی کردار مذہب کا بھی ہے۔اس لئے ہمیں ہر ایک کے لئے اپنے دل کھولنے ہوں گے اور ہر ایک کو ساتھ ملانا ہو گا۔جیسا کہ ہم آج یہاں یعنی ہماری مسجد کی reception میں دیکھ رہے ہیں۔یہ لکھنے والا اخبار میں لکھتا ہے کہ انہوں نے کہا کہ قطع نظر اس کے کہ یہ میری عبادت گاہ نہیں ہے میں یہاں حقیقی خوشی محسوس کر رہی ہوں۔پھر میں نے وہاں جو نارویجین واقعہ ہوا تھا اُس پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔اُس کی بھی تفصیل اُس نے میرے حوالے سے لکھی۔ناروے سے پھر ہیمبرگ میں واپسی ہوئی۔وہاں بھی دو پارلیمنٹیرین تھے وہ ملنے کے لئے آئے۔ان کی پارلیمنٹ میں اچھی پوزیشن ہے۔ہیومن رائٹس کے حوالے سے وہ کام کر رہے ہیں۔ان سے تفصیلی بات ہوئی تو ان