خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 411 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 411

411 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 اگست 2011 ء خطبات مسرور جلد نهم دوسر اجنازہ امینہ بیگم صاحبہ اہلیہ شیخ نذیر احمد صاحب دار الرحمت ربوہ کا ہے۔یہ بھی 7 اگست کو وفات پا گئی تھیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔یہ ربوہ کے ابتدائی مکینوں میں سے تھیں جو قادیان سے ہجرت کر کے آئے تھے۔نیک، خوش اخلاق، خدمتِ دین کا جذبہ رکھنے والی مخلص اور فدائی خاتون تھیں۔خلافت سے وفا اور عشق کا تعلق تھا۔محلہ کی سطح پر پچاس سال سے زائد لجنہ کی مختلف شعبوں میں خدمت کی توفیق پائی اور اعلیٰ کار کردگی پر سندات بھی حاصل کیں۔اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے علاوہ محلے کے دوسرے بچے بچیوں کو قرآنِ کریم بھی پڑھاتی رہیں۔ان کے بیٹے مکرم شیخ مبارک احمد صاحب ناظر بیت المال آمد ربوہ ہیں۔اور دوسرے شیخ منیر احمد صاحب جرمنی میں ہیں جو انصار اللہ جرمنی کے دعوت الی اللہ کے قائد ہیں اور ایک ان کے داماد بھی مربی سلسلہ ہیں۔ہمسایوں سے بھی ان کا بڑا اچھا تعلق تھا، خلوص تھا۔انہوں نے وصیت کی ہوئی تھی۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 2 ستمبر تا 8 ستمبر 2011ء جلد نمبر 18 شمارہ نمبر 35 صفحہ 5 تا 8)