خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 50 of 776

خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 50

خطبات مسرور جلد ہشتم 50 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2010 باندھ سکا)۔مگر تُو نے اپنی مخلوق میں سے کسی کے ساتھ اس خیر کا وعدہ کر رکھا ہے یا اپنے بندوں میں سے کسی کو وہ خیر تو عطا کرنے والا ہے۔تو ایسی ہر خیر کے لئے میں رغبت رکھتا ہوں۔( مجھے بھی عطا فرما ) اور اے سب جہانوں کے رب ! میں تیری رحمت کا واسطہ دے کر تجھ سے وہ خیر مانگتا ہوں۔اے اللہ ! مضبوط تعلق والے اور رشد و ہدایت کے مالک ! میں قیامت کے روز تجھ سے امن کا خواہاں ہوں اور اس دائی دور میں جنت چاہتا ہوں۔تیرے دربار میں حاضری دینے والے مقرب بندوں کے ساتھ اور رکوع و سجود بجالانے والوں اور عہد پورا کرنے والوں کی معیت میں۔یقینا تو بہت رحم اور محبت کرنے والا ہے۔(دیکھیں میں تیرے دربار میں حاضری دینے والے مقرب بندوں کے ساتھ ، رکوع و سجود بجالانے والوں اور عہد پورا کرنے والوں کی معیت میں۔پس عہد پورا کرنا بھی ایک بہت ضروری چیز ہے۔یقیناً تو بہت رحم اور محبت کرنے والا ہے)۔بے شک تو جو چاہتا ہے کرتا ہے۔اے اللہ ! ہمیں ایسا ہدایت یافتہ راہنما بنا دے جو خود گمراہ ہونے والے ہوں نہ گمراہ کرنے والے بنیں۔( نہ خود گمراہ ہوں نہ دوسروں کو گمراہ کرنے والے بنیں)۔تیرے پیاروں اور دوستوں کے لئے ہم سلامتی کا پیغام ہوں۔(اگر مسلمان بھی یہ دعا کریں اور اگر نیک نیتی سے دعا کی جائے تو ان کو اس زمانہ کے امام کو ماننے کی بھی توفیق ملے۔) فرمایا اور تیرے دشمنوں کے لئے جنگ کا نشان، تیرے پیاروں اور دوستوں کے لئے ہم سلامتی کا پیغام ہوں اور تیرے دشمنوں کے لئے جنگ کا نشان۔فرمایا ہم تیری محبت کے صدقے، تیرے ہر محب سے محبت کرنے والے اور تیری مخالفت اور دشمنی کرنے والوں سے تیری خاطر عداوت رکھنے والے ہوں۔اے اللہ ! یہ ہماری عاجزانہ دعا ہے جس کا قبول کرنا تیرے پر منحصر ہے۔اے اللہ ! بس یہی دعا ہماری سب محنت اور تدبیر ہے اور سب بھروسہ تیری ذات پر ہے۔اے اللہ میرے لئے میرے دل میں نور پیدا کر دے۔میری قبر کو بھی روشن کر دے۔میرے آگے اور میرے پیچھے نور کر دے۔میرے بائیں بھی نور کر دے اور میرے اوپر بھی نور کر دے اور میرے نیچے بھی نور کر دے اور میری سماعت میں بھی نور بھر دے اور میری بصارت میں بھی نور بھر دے اور میرے بالوں میں بھی نور بھر دے اور میری جلد کو بھی نورانی کر دے اور میرے گوشت اور میرے خون میں بھی نور بھر دے اور میرے دماغ میں بھی نور بھر دے۔اور میری ہڈیوں میں بھی نور بھر دے۔اے اللہ میرے دل میں نور کی عظمت پیدا کر دے اور پھر مجھے وہ نور عطا کر۔بس مجھے سراپا نور ہی نور بنادے۔پاک ہے وہ ذات جو بزرگی کالباس زیب فرما کر عزت کے ساتھ متمکن ہے۔پاک ہے وہ ذات کہ جس کے سوا کسی کی پاکیزگی بیان کرنی مناسب نہیں۔پاک ہے وہ صاحب فضل و نعمت وجود۔پاک ہے وہ عزت و بزرگی کا مالک اور پاک ہے وہ جلال اور اکرام والا۔(سنن ترمذی کتاب الدعوات باب 30/30 حدیث (3419)