خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 515 of 776

خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 515

خطبات مسرور جلد ہشتم 515 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ یکم اکتوبر 2010 بد عملیاں جو ہیں ان کو نصیحتیں دور نہیں کر سکتیں۔خود انسان کے اندر ایک احساس پید اہو اور پھر دعا ہو تو اس سے دور ہو جاتی ہیں۔اور اپنی نسلوں کے لئے بھی آپ دعا کر رہے ہوں گے تو اس سے بھی ان کی اصلاح ہو جاتی ہے۔”اس کے لئے ایک ہی راہ ہے اور وہ دُعا ہے۔خدا تعالیٰ نے یہی ہمیں فرمایا ہے۔اس زمانہ میں نیکی کی طرف خیال آنا اور بدی کو چھوڑ نا چھوٹی سی بات نہیں ہے۔یہ انقلاب چاہتی ہے اور یہ انقلاب خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور یہ دُعاؤں سے ہو گا۔ہماری جماعت کو چاہئے کہ راتوں کو رو رو کر دعائیں کریں۔اس کا وعدہ ہے ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لگھر (المومن : 61)۔عام لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ دعا سے مراد دنیا کی دُعا ہے۔وہ دنیا کے کیڑے ہیں۔اس لئے اس سے پرے نہیں جاسکتے۔اصل دُعا دین ہی کی دُعا ہے“۔اور ایک دوسری جگہ یہ بھی آتا ہے کہ اور اصل دین دعا میں ہے۔فرمایا لیکن یہ مت سمجھو کہ ہم گناہگار ہیں یہ دعا کیا ہو گی اور ہماری تبدیلی کیسے ہو سکے گی۔یہ غلطی ہے“۔اس بارے میں ایک جگہ یہ بھی فرمایا ہوا ہے کہ گناہ اس میل کی طرح ہے جو کپڑوں پر ہوتی ہے اور دھونے سے دور کی جاتی ہے۔پس گناہ کوئی مستقل چیز نہیں ہے۔گناہ کو دھویا جا سکتا ہے۔اگر ارادہ ہو اور دعاؤں کی طرف توجہ ہو تو صاف کیا جا سکتا ہے۔فرمایا ” بعض وقت انسان خطاؤں کے ساتھ ہی ان پر غالب آ سکتا ہے“۔گناہوں پر انسان غالب آجاتا ہے اس لئے کہ اصل فطرت میں پاکیزگی ہے۔”دیکھو پانی خواہ کیسا ہی گرم ہو لیکن جب وہ آگ پر ڈالا جاتا ہے تو وہ بہر حال آگ کو بجھا دیتا ہے اس لئے کہ فطر تا برودت اس میں ہے“۔ٹھنڈے کرنے کی جو اس کی خصوصیت ہے وہ اس پانی کی ہے۔ٹھیک اسی طرح پر انسان کی فطرت میں پاکیزگی ہے۔ہر ایک میں یہ مادہ موجود ہے۔وہ پاکیزگی کہیں نہیں گئی۔اسی طرح تمہاری طبیعتوں میں خواہ کیسے ہی جذبات ہوں رو کر دعا کروگے تو اللہ تعالیٰ دور کر دے گا۔“ ( ملفوظات جلد 5 صفحہ 132-133 مطبوعہ ربوہ) اللہ تعالیٰ ہمیں دین کی سر بلندی کے لئے دعائیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اپنی اصلاح کی طرف توجہ دیتے ہوئے اپنے لئے اور اپنی نسلوں کے لئے دعا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور اسلام کے پیغام کو ہم جرآت کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کرنے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ اس کے نیک نتائج بھی پیدا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شماره 43 مورخہ 22 اکتوبر تا128اکتوبر 2010 صفحہ 5 تا8)