خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 484
خطبات مسرور جلد ہشتم 484 38 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 ستمبر 2010 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 ستمبر 2010ء بمطابق 17 تبوک 1389 ہجری شمسی بمقام گالوے (Galway) آئرلینڈ تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ان آیات کی تلاوت فرمائی: وَ إِذْ يَرْفَعُ إِبْرَاهِمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَ إِسْعِيلُ رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَا ۖ إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ - رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَ مِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَكَ وَ اَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَ تُبْ عَلَيْنَا ۚ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ (البقرة: 129-128 اور جب ابرہیم اُس خاص گھر کی بنیادوں کو استوار کر رہا تھا اور اسماعیل بھی (یہ دعا کرتے ہوئے کہ) اے ہمارے رب! ہماری طرف سے قبول کر لے، یقینا تو ہی بہت سننے والا اور دائمی علم رکھنے والا ہے۔اور اے ہمارے رب! ہمیں اپنے دو فرمانبر دار بندے بنادے، اور ہماری ذریت میں سے بھی اپنی ایک فرمانبر دار اُمت پیدا کر دے۔اور ہمیں اپنی عبادتوں اور قربانیوں کے طریق سکھا، اور ہم پر توبہ قبول کرتے ہوئے جھک جا، یقینا تو ہی بہت توبہ قبول کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔آئرلینڈ کا پہلا کامیاب تبلیغی دورہ یہ آئر لینڈ کا میرا پہلا سفر ہے اور اس سفر کا مقصد اس ملک میں جماعت احمدیہ کی پہلی مسجد کا سنگ بنیاد رکھنا ہے۔بڑے عرصہ سے آپ لوگ جو یہاں کی جماعت کے رہنے والے ہیں، اس مخمصہ میں پڑے ہوئے تھے کہ مسجد Dublin میں بنائیں یا Galway میں بنائیں؟ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میرے کہنے پر جس کی بعض وجوہات بھی تھیں تقریبا تمام احباب نے اس بات کو خوشی سے مان لیا کہ ٹھیک ہے پہلی مسجد Galway میں تعمیر کی جائے۔اگر دیکھا جائے تو Galway بھی ایک لحاظ سے دنیا کا کنارہ بنتا ہے۔سمندر کے کنارے واقع ہے۔Atlantic Ocean( یا بحیرہ اوقیانوس) یہاں سے شروع ہو جاتا ہے ، اس کے بعد سیدھی لائن میں تو یورپ کے اور کوئی جزیرے نہیں ہیں، یہاں سلسلہ ختم ہو جاتا ہے۔اور اگر لائن کھینچیں تو سمندر کے بعد کینیڈا، امریکہ وغیرہ کے علاقے پھر شروع ہو جاتے ہیں۔تو اس لحاظ سے یہ بھی ایک کنارہ ہے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام