خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 475
خطبات مسرور جلد ہشتم 475 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010 نہیں کیا، ان پر ہمیں نہ پکڑ) بلکہ سمجھ کی غلطی واقع ہو گئی۔اور ہم سے وہ بوجھ مت اٹھوا جس کو ہم اٹھا نہیں سکتے۔اور ہمیں معاف کر اور ہمارے گناہ بخش اور ہم پر رحم فرما۔چشمه معرفت روحانی خزائن جلد نمبر 23 صفحہ نمبر 25) پھر ایک دعا ہے ربَّنَا افْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ ( البقرة 251) اے ہمارے رب! ہم پر صبر نازل کر اور ہمارے قدموں کو ثبات بخش اور کافر قوم کے خلاف ہماری مدد کر۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک نکتہ بیان فرمایا ہے کہ اگر ہمارا خدا گناہ بخشنے والا نہ ہوتا کہ ہمیں معاف فرما سکے تو پھر وہ ایسی دعا بھی ہر گز نہ سکھلاتا۔(ماخوذ از چشمہ معرفت۔روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 25) پھر ایک دعا ہے۔رَبَّنَا لا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ (الاعراف:48) اے ہمارے رب! ہمیں ظالم لوگوں میں سے نہ بنا۔رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّهِدِينَ ( المائدہ آیت (84)۔اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے۔پس ہمیں گواہی دینے والوں میں تحریر کرلے۔پھر آنحضرت صلی اللہ علم کی بعض دعائیں احادیث سے ملتی ہیں جو میں نے لی ہیں۔فرمایا کہ اے اللہ ! میں تجھ سے سستی، بڑھاپے، گناہوں، چھٹی اور فتنہ قبر اور عذاب قبر ، آگ کے فتنہ اور آگ کے عذاب سے پناہ مانگتا ہوں۔تو مجھے دولت کے فتنے کے شر سے اپنی پناہ میں لے لے۔میں تجھ سے غربت کے فتنہ سے پناہ مانگتا ہوں۔اور مسیح دجال کے فتنہ سے تیری پناہ کا طلب گار ہوں۔اے اللہ تو میری خطائیں برف اور اولوں کے پانی سے دھو دے۔اور میرے دل کو خطاؤں سے اس طرح صاف کر دے جس طرح سفید کپڑے کو تو میل سے صاف کر دیتا ہے۔اور تو میرے اور میری خطاؤں کے درمیان اس طرح دوری فرما دے جس طرح تو نے مشرق و مغرب میں دوری پیدا فرمائی ہے۔( صحیح بخاری کتاب الدعوات باب التعوذ من الماأثم والمغرم حدیث نمبر 6368) پھر ایک دعا ہے۔اے اللہ ! میرے گناہ مجھے بخش دے اور میرے گھر کو میرے لئے وسیع کر دے اور میرے لئے میرے رزق میں برکت ڈال دے۔(السنن الکبری لنسائی کتاب عمل الیوم والیلتہ باب ما یقول اذا توضأ حدیث نمبر 9908) پھر ہے : ”اے اللہ ! میں بے بسی، سستی، بزدلی اور تھکا دینے والے بڑھاپے سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔اور اے خدا! میں تجھ سے زندگی اور موت کے فتنے سے بچنے کے لئے پناہ مانگتا ہوں۔“ ( صحیح بخاری کتاب الدعوات باب التعوذ من فتنة المحياوالمات۔حدیث نمبر 6367)