خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 323
خطبات مسرور جلد ہشتم 323 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 جون 2010 تشریف لائے تو ابھی شادی شدہ نہ تھے۔بڑے سادہ طبیعت کے مالک اور بہت کم گو تھے۔سعید فطرت اور نیک سیرت انسان تھے۔دین کی خدمت کا جذبہ آپ کی سرشت میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔آپ اس مقصد کے حصول کے لئے ہر وقت تیار نظر آتے۔اطاعت کے بہت بلند معیار پر فائز تھے۔جماعت کے چھوٹے چھوٹے عہدیداروں سے لے کر بڑے عہدیدار تک سب سے برابر کا سلوک کرتے اور عزت سے پیش آتے۔کسی جماعتی خدمت کا کبھی انکار نہ کرتے۔ایک سال جاپان کے مثالی خادم بھی قرار پائے۔آپ پر رشک آتا تھا۔آپ جب بھی کوئی کام اپنے اوپر لیتے تو اسے بہت ایمانداری اور احسن طریق پر نبھانے کی کوشش کرتے۔جاپان سے جانے سے پہلے مستقل طور پر اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لئے وقف کر دیا تھا۔مغفور احمد منیب صاحب مبلغ ہیں ربوہ میں ہمارے مربی ہیں۔یہ بھی جاپان میں رہے ہوئے ہیں۔وہ لکھتے ہیں کہ مرزا ظفر احمد صاحب جو لمبا عرصہ جاپان میں مقیم رہے اللہ کے فضل سے جاپان میں موصوف کی دینی خدمات کسی طرح بھی واقفین زندگی سے کم نہیں تھیں۔بلکہ ان کی قربانیاں احباب کے لئے قابل تقلید تھیں۔وقت کی قربانی ، مال کی قربانی میں سب سے آگے تھے۔آنریری مبلغ تھے ، سیکرٹری مال جاپان تھے ، صدر جماعت ٹوکیو ر ہے۔خلافت سے والہانہ عشق تھا۔نماز میں توجہ سے دعا کرتے۔ان کی آنکھیں نمناک ہو جاتیں۔محبت کرنے والے تھے ، ہر ایک کی تکلیف کاسن کے آنکھیں نمناک ہو جاتیں۔مکرم مرزا محمود احمد صاحب اگلا ذکر ہے مکرم مرزا محمود احمد صاحب شہید ابن مکرم اکبر علی صاحب کا۔شہید مرحوم بدوملہی ضلع نارووال کے رہنے والے تھے۔ان کے دادا حضرت عنایت اللہ صاحب رضی اللہ عنہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔محکمہ ٹیلیفون سے وابستہ تھے۔2008ء میں ریٹائر ہوئے۔اور 35 سال سے لاہور میں مقیم تھے۔شہادت کے وقت ان کی عمر 58 سال تھی۔مسجد بیت النور ماڈل ٹاؤن میں جام شہادت نوش فرمایا۔نماز جمعہ عموماماڈل ٹاؤن میں ادا کرتے تھے۔سانحہ کے روز مسجد کے عقبی ہال میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران ایک گولی ان کے ماتھے پر لگی جس سے موقعہ پر شہید ہو گئے۔اہل خانہ نے بتایا کہ جماعتی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے۔وقف عارضی کی متعدد مرتبہ سعادت ملی۔بہت نرم دل اور انتہائی سادہ طبیعت کے مالک تھے۔محنتی انسان تھے۔ان کے بیٹے قیصر محمود صاحب اس وقت ڈیوٹی پر موجود تھے جو اس سانحہ میں محفوظ رہے۔شہادت سے چار دن قبل ان کی اہلیہ نے خواب دیکھا کہ ایک خوبصورت باغ ہے جس میں ٹھنڈی ہوا اور نہریں چل رہی ہیں خوبصورت محل بنا ہوا ہے۔محمود صاحب مجھے کہتے ہیں کہ تم لوگوں کے لئے میں نے گھر بنا دیا ہے یہ میرا محل ہے اب میں نے یہاں رہنا ہے۔پورے محل میں خوشبو ہی خوشبو پھیلی ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔