خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page xvi of 776

خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page xvi

خطبات مسرور جلد ہشتم 10 خلاصہ خطبات نہیں کرتا جن پر خرچ کرنے سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل نہ ہو ، گھروں کے سکون برباد کر دینے والی اور بچوں کی تربیت پر برا اثر ڈالنے والے اسباب سے نجات کی راہ ، احمدیوں کا والہانہ جذبہ انفاق فی سبیل اللہ ، تحریک جدید اور سادہ زندگی، آج بحیثیت جماعت تمام دنیا میں صرف جماعت احمدیہ ہی ہے جس کے افراد يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ بِالَّيْلِ وَالنَّهَارِ کے حقیقی مصداق بن رہے ہیں۔اشاعت ہدایت کی تکمیل یا اس کو تمام دنیا میں پھیلانا کوئی معمولی کام نہیں ہے۔یہ کام مسیح محمدی کے ماننے والوں کے ذمے لگایا گیا ہے ، پس اب یہ ہماری ذمہ داری ہے جنہوں نے مسیح محمدی کو مانا ہے۔گو دنیا کے مقابلے میں ہمارے وسائل بہت کم ہیں بلکہ نہ ہونے کے برابر ہیں۔لیکن جس کام کی تکمیل اللہ تعالیٰ نے ہمارے ذمہ ڈالی ہے یا لگائی ہے ، اس کے لئے جب ہم رات دن قربانیوں میں مصروف رہیں گے تو برکت دینا پھر اللہ تعالیٰ کا کام ہے اس کا وعدہ ہے وہ دیتا ہے اور دے گا انشاء اللہ ، جماعت کے افراد کی جانی اور مالی قربانیاں انشاء اللہ تعالیٰ ایک دن ہماری قلیل تعداد کو کثرت میں بدل دیں گی۔ہمارا کام صرف اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا ہے اور اس کی رضا کے حصول کے لئے کام کرتے چلے جانا ہے۔اور اس کے حصول کے لئے ہم نے دل میں ایک جوش قائم کرتے ہوئے یہ مصمم ارادہ کرنا ہے کہ کبھی نہیں تھکنا اور کبھی نہیں تھکنا۔46 12 نومبر بیت الفتوح لندن 590-580 صبر اور دعا کے بارے میں احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات، مکرم شیخ محمود احمد صاحب آف مردان کی شہادت، ایک قدیمی خادم سلسلہ اور بزرگ مکرم چوہدری محمد صدیق صاحب انچارج خلافت لائیبریری کی وفات اور خدمات کا تذکرہ ،اور مکرم مسعود احمد خورشید سنوری صاحب کی نماز جنازہ غائب۔47 19 نومبر بیت الفتوح لندن 603-591 صبر اور مومنین میں اس خلق کے پیدا کرنے کے لئے آنحضرت صلی علیم نے ہمیں کیا اسلوب اور طریقے سکھائے ، اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر صحابہ کے صبر واستقامت کے اعلیٰ معیار ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات۔48 49 50 26 نومبر بیت الفتوح لندن 03 دسمبر بیت الفتوح لندن 618-604 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا صبر و استقامت کے 628-619 حوالہ سے نمونہ۔صبر واستقامت، مومن تمام تر مشکلات ، تکالیف، ذہنی اذیتوں سے گزرنے کے باوجود خدا تعالیٰ کا دامن نہیں چھوڑتے بلکہ پہلے سے بڑھ کر اس میں نہاں ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ہر احمدی کو روزانہ کم از کم دو نوافل ادا کرنے کی تحریک، جن میں جماعتی ترقی کے لئے خاص طور پر دعا کریں، احمدی طلباء کو بھی صبر کی تلقین، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں دعا کی اہمیت اور برکات۔10 دسمبر بیت الفتوح لندن 640-629 جماعت کو صبر اور حوصلہ اور استقامت کی تلقین اسلامی تاریخ کا ایک دردناک واقعہ حضرت امام حسین کی شہادت، حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین کے مناقب اور فضائل، یزید پلید اور قاتلین سے خدا تعالیٰ کا انتقام ، کامیاب حضرت امام حسین ہوئے نہ کہ یزید ، حضرت مسیح موعود کی اس دور سے مشابہت ، یہ الہی تقدیر ہے کہ وہ باتیں اب نہیں دہرائی جائیں گی جن سے اسلام کو ضعف پہنچا تھا۔لیکن ہمیں دعاؤں کی طرف بہر حال توجہ دیتے رہنا چاہئے، اللہ تعالیٰ اُن باتوں کو جو پہلے ہو چکی ہیں مسیح موعود کے