خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 132
خطبات مسرور جلد ہشتم 132 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 مارچ 2010 کاٹی وی چینل دیکھا اور سنا جاتا ہو۔اور یہ چینل احمدیوں کے علاوہ غیر از جماعت بھی دیکھ رہے ہیں۔بعض اعتراض تلاش کرنے کے لئے دیکھتے ہیں۔بعض علم کے حصول کے لئے دیکھتے ہیں۔لیکن بہر حال دیکھاضر ور جاتا ہے۔پس کہنے کا مقصد یہ ہے کہ الہی جماعتوں کی یہی نشانی ہے جو اللہ تعالیٰ نے بتائی ہے کہ جب ان پر زمین تنگ کی جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ ان کے لئے اور جگہوں پر اور مختلف رنگ میں اور مختلف طریقوں سے وسعت کے سامان پید ا فرما دیتا ہے اور مسیح محمدی کی جماعت کے ساتھ یہ سلوک تو خاص طور پر اللہ تعالیٰ نے اس لئے فرمایا اور فرمانا تھا کہ اسلام کی آخری فتح اللہ تعالیٰ کے وعدوں اور آنحضرت صلی للی نیم کی پیشگوئیوں کے مطابق مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعے ہونی ہے۔انشاء اللہ۔اللہ کرے کہ ہم انفرادی طور پر بھی اس اہم ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے تقویٰ پر قدم مارتے ہوئے اس مقصد کے حصول کے لئے کوشش کرنے والے ہوں جس مقصد کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہوئے تھے اور اللہ تعالیٰ کے بغیر حساب آجر کے نظارے دیکھنے والے ہوں۔آمین (الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شمارہ 14 مورخہ 2 اپریل 8 اپریل 2010 صفحہ 5 تا 7)