خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 551 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 551

551 خطبات مسرور جلد ہفتم خطبہ جمعہ فرموده 27 نومبر 2009 ہے وہ بھی پیش کرتا ہوں جو ایک غیر نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بارہ میں اظہار کرتے ہوئے دی۔ڈاکٹر عطر دین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابی تھے ان کے حالات میں لکھا ہے کہ ایک مجذوب را ہوں ضلع جالندھر کا رہنے والا مصری شاہ نام امر تسر آیا۔وہ ایک صوبہ دار میسجر کا لڑکا تھا۔ڈاکٹر صاحب اس مجذوب کی شہرت سن کر اس کے پاس گئے۔اس نے آپ کو دیکھتے ہی کہا کہ جس نے ولی بننا ہے وہ قادیان جائے۔چنانچہ آپ نے 1899ء میں بیعت کا خط قادیان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں لکھ دیا۔(اصحاب احمد جلد 10 صفحہ 2) پھر حضرت خلیفہ المسح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو ای پائے کے حکیم تھے اور بہت بڑے بزرگ تھے، عالم دین تھے، ان کے بارہ میں حضرت مولانا راجیکی صاحب لکھتے ہیں کہ چوہدری نواب خان صاحب تحصیلدار جو خلص احمدی تھے جب گجرات میں تبدیل ہو کر آئے تو جب دورہ پر راجیکی میں تشریف لاتے میرے پاس کچھ دیر ضرور قیام فرماتے۔ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت اور عظمت شان کے متعلق اکثر تذکرہ کرتے رہتے۔ایک دن اسی طرح کی گفتگو کا سلسلہ جاری تھا کہ نواب خان صاحب تحصیلدار نے مجھ سے ذکر کیا کہ میں نے حضرت حکیم نورالدین صاحب سے ایک دفعہ عرض کیا کہ مولانا آپ تو پہلے ہی باکمال بزرگ تھے آپ کو حضرت مرزا صاحب کی بیعت سے کیا فائدہ حاصل ہوا؟ اس پر حضرت حکیم نورالدین صاحب نے فرمایا کہ نواب خان ! مجھے حضرت مرزا صاحب کی بیعت سے فوائد بہت حاصل ہوئے ہیں۔لیکن ایک فائدہ ان میں سے یہ ہوا ہے کہ پہلے مجھےنبی کریم یا اس کے کی زیارت بذریعہ خواب ہوا کرتی تھی اب بیداری میں بھی ہوتی ہے۔(حیات نور صفحہ 194) پھر فرمایا آپ کی صحبت میں یہ فائدہ اٹھایا کہ دنیا کی محبت مجھ پر بالکل سرد پڑ گئی ہے۔یہ سب مرزا کی قوت قدسیہ اور فیض صحبت سے حاصل ہوا۔اب کچھ اور واقعات ہیں جو میں بیان کرنا چاہتا ہوں۔حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی کا واقعہ ہے۔لکھتے ہیں کہ ایک موقع پر چوہدری اللہ دادصاحب نے مجھ سے دریافت کیا کہ یہ جو دست غیب کے متعلق مشہور ہے کہ بعض وظائف یا بزرگوں کی دعا سے انسان کی مالی امداد ہو جاتی ہے کیا یہ صحیح بات ہے؟ میں نے کہا ہاں بعض خاص گھڑیوں میں جب انسان پر ایک خاص روحانی کیفیت طاری ہوتی ہے تو اس وقت اس کی تحریری یا تقریری دعا باذن اللہ یقیناً حاجت روائی کا موجب ہو جاتی ہے۔میری یہ بات سن کر چوہدری اللہ داد کہنے لگے تو پھر آپ مجھے کوئی ایسی دعا یا عمل لکھ دیں جس سے میری مالی مشکلات دور ہو جائیں۔میں نے کہا کہ اچھا اگر کسی دن کوئی خاص وقت اور گھڑی میسر آ گئی تو انشاء اللہ میں آپ کو وہ دعا لکھ دوں گا۔چنانچہ ایک دن جب افضال ایز دی اور سید نا حضرت مسیح موعود