خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 495
خطبات مسرور جلد ہفتم 495 (43) خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اکتوبر 2009 فرمودہ مورخہ 23 را کتوبر 2009ء بمطابق 23 را خاء1388 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ کی ایک صفت ولی ہے اور ولسی کے تحت لغات میں لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ایک صفت ہے۔اس کا مطلب ہے مددگار۔بعض نے اس کے یہ معنی کئے ہیں کہ وہ ذات جو تمام عالم اور مخلوقات کے معاملات سرانجام دینے والی ہے۔جس کے ذریعہ سے وہ عالم قائم ہے۔اور اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ایک صفت الوالی ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ ذات جو تمام اشیاء کی مالک اور اُن پر تصرف رکھنے والی ہے۔ابن اثیر کہتے ہیں کہ ولایت کا حق تدبیر ، قدرت اور فعل کے ساتھ منسلک ہے۔اور وہ ذات جس میں یہ امور مجتمع نہیں ہوں گے تو ان پر لفظ والی کا اطلاق نہیں ہوگا۔اور پھر لسان العرب میں یہ لکھا ہے۔الوَلِی کا مطلب ہے دوست مددگار۔ابن الاعرابی کے مطابق اس سے مراد ایسا محب ہے جو اتباع کرنے والا ہو۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اللهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا ( سورة البقرہ کی آیت 258 ہے)۔ابو اسحق نے بیان کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے بارہ میں کہ مومنوں کی حاجات اور ان کے لئے ہدایت اور ان کے لئے براہین کے قائم کرنے کے حوالے سے مددگار ہے۔کیونکہ وہی ہے جو انہیں ان کے ایمان کے لحاظ سے ہدایت میں بڑھاتا ہے ، جیسا کہ خود اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زَادَهُمُ هُدًى ( محمد : 18) اور اسی طرح وہ مومنوں کا ان کے دشمنوں کے خلاف مددگار ہے اور مومنوں کے دین کو ان کے مخالفین کے ادیان پر غلبہ دینے والا ہے۔سورۃ بقرہ کی آیت کا تھوڑا سا حصہ میں نے بتایا تھا ، یہ کم آیت اس طرح ہے اللهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوايُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمتِ إِلَى النُّورِ۔وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَوْلِيتُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُم مِّنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمَتِ۔أَوْلَئِكَ أَصْحَبُ النَّارِ۔هُمُ فِيهَا خَلِدُونَ (البقرة : 258 ) کہ اللہ ان لوگوں کا دوست ہے جو ایمان لائے۔وہ ان کو اندھیروں سے نور کی طرف نکالتا ہے۔اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ان کے دوست شیطان ہیں۔وہ ان کو نور سے اندھیروں کی طرف نکالتے ہیں۔یہی لوگ آگ والے ہیں وہ اس میں لمبا عرصہ رہنے والے ہیں۔پس حقیقت یہی ہے ، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ایمان لانے والوں کا دوست بنتا ہے یعنی