خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 494
494 خطبہ جمعہ فرموده 16 اکتوبر 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم ہزار ہا تک پہنچ گئے ہیں اور آفتاب کی طرح روشن ہیں خدا تعالیٰ نے میرے پر ظاہر کیا کہ میں آخر کار تجھے فتح دوں گا اور ہر ایک الزام سے تیری بریت ظاہر کر دوں گا اور تجھے غلبہ ہو گا اور تیری جماعت قیامت تک اپنے مخالفوں پر غالب رہے گی اور فرمایا کہ میں زور آور حملوں سے تیری سچائی ظاہر کروں گا“۔(انوار الاسلام۔روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 54) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یادر ہے کہ یہ الہامات اس واسطے نہیں لکھے گئے کہ ابھی کوئی ان کو قبول کر لے۔بلکہ اس واسطے کہ ہر یک چیز کے لئے ایک موسم اور وقت ہے۔پس جب ان الہامات کے ظہور کا وقت آئے گا۔تو اس وقت یہ تحریر مستعد دلوں کے لئے زیادہ تر ایمان اور تسلی اور یقین کا موجب ہوگی۔والسلام على من اتبع الهدى انوار الاسلام۔روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 54) اللہ تعالیٰ ہمیں دعاؤں ، قربانیوں اور ایمان کی مضبوطی کے ساتھ دین پر قائم رہتے ہوئے احمدیت یعنی حقیقی اسلام ( کی ترقی ) کے نظارے دکھاتا رہے۔اس کے ساتھ ہی میں دعا کے لئے خاص طور پر ایک اور بات بھی کہنا چاہتا ہوں۔پاکستان کی سالمیت کے لئے بہت دعا کریں۔اللہ تعالیٰ اس ملک کو احمدیت کی وجہ سے ہی بچالے کیونکہ احمدیوں نے اس کے بنانے میں بہت کردار ادا کیا ہے اور بہت قربانیاں دی ہیں۔اس ملک کو توڑنے اور بدامنی پھیلانے والے جو لوگ ہیں آج کل اس میں مصروف ہیں۔انہوں نے نہ ہی کبھی پاکستان کے قیام میں حصہ لیا اور نہ ہی اس حق میں تھے کہ پاکستان بنے۔لیکن اب ملک سے ہمدردی کے نام پر ایک نیا طریقہ انہوں نے اختیار کیا ہے۔اسلام اور ملک کی بقا کے نام پر ملک کو توڑنے کے درپے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان ملک دشمنوں کی پکڑ کے بھی جلد سامان پیدا فرمائے اور ہمارے ملک کو بیچائے۔آمین الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شماره 45 مورخہ 6 نومبر تا 12 نومبر 2009 صفحہ 5 تا صفحہ 8