خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 395
395 خطبه جمعه فرموده 21 اگست 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم حاجتوں کے متعلق ہوتی ہیں۔وہ اس کو مانگنی بھی نہیں پڑتیں۔وہ خود بخود قبول ہوتی چلی جاتی ہیں۔بڑی مشقت اور محنت طلب یہی دعا ہے کہ وہ گناہوں سے پاک ہو جاوے اور خدا تعالیٰ کی نظر میں متقی اور راستباز ٹھہرایا جاوے“۔( ملفوظات جلد سوم صفحہ 617 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم اس نکتے کو سمجھتے ہوئے اپنے لئے دعائیں کرنے والے ہوں اور اس رمضان میں اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرتے ہوئے اپنے اندر ایسی پاک تبدیلیاں پیدا کریں جو مستقل ہماری زندگیوں کا حصہ بن جائیں۔پاکستان کے احمدیوں کے لئے بھی اس رمضان میں دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ انہیں بھی ہر شر سے محفوظ رکھے۔کیونکہ رمضان میں مخالفت بھی زوروں پر ہو جاتی ہے۔ان کے لئے رمضان کی نیکی یہی ہے کہ احمدیوں کی مخالفت کرو اور ان کو تنگ کرو اور انہیں نقصان پہنچاؤ۔جہاں جہاں اور جس ملک میں بھی احمدیت کی مخالفت ہے وہاں ہر احمدی کو اللہ تعالیٰ اپنی پناہ میں رکھے۔یہ رمضان جماعت کے لئے بے شمار برکتیں اور فضل لے کر آئے اور ہم اس سے صحیح رنگ میں استفادہ پانے والے ہوں۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شماره 37 مورخہ 11 ستمبر تا 17 ستمبر 2009 صفحہ 5 تا صفحہ 9