خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 370
370 خطبات مسرور جلد ہفتم خطبه جمعه فرموده 7 اگست 2009 اردگرد پھر رہے تھے اس وجہ سے دو بھائی جو تھے وہ باری باری رات کو بھی گھر کا پہرہ دیا کرتے تھے۔ان کی شہادت اس طرح ہوئی ہے کہ یہ اپنے گھر سے دس پندرہ منٹ کے لئے نکلے ہیں۔کسی دکان پر گئے ہیں ، دھوبی کی۔وہاں چند منٹ لگے ہیں لیکن غلطی سے کمرے کے باہر کا جو دروازہ تھا، اس کا جوسٹنگ روم تھا، وہ کھلا چھوڑ گئے اور تین مسلح افراد جو تھے وہ گھر کے اندر آگئے۔گھر والوں کو انہوں نے کمرے میں بند کر دیا اور وہیں چھپ گئے۔جب یہ گھر میں داخل ہوئے ہیں تو ان پر فائر کئے اور ان کو تین گولیاں لگیں۔موقع پر ہی شہید ہو گئے۔پڑھے لکھے تھے کاروباری آدمی تھے۔انہوں نے ایگریکلچر میں ماسٹر کی تعلیم حاصل کی ہوئی تھی۔ان کے پسماندگان میں والدین ہیں ، اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں ہیں اور تین بہنیں اور چار بھائی ہیں۔اس وقت میں ان کا جنازہ پڑھاؤں گا۔ایک جنازہ اس وقت حاضر بھی ہے جو کہ چوہدری عنایت اللہ صاحب طارق کا ہے جو انسپکٹر رہے ہیں خدام الاحمدیہ میں۔یہ 4 راگست کو فوت ہوئے تھے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔یہ بھی واقف زندگی تھے اور پچاس سال سے زائد عرصہ انہوں نے جماعت کی خدمت کی توفیق پائی۔نیک انسان تھے ، سلسلہ کا در در کھنے والے، با وفا ،خلافت سے انتہائی وفا کا تعلق تھا، ان کے ایک بیٹے حبیب اللہ طارق جرمنی میں سیکرٹری صنعت و تجارت ہیں اور ایک اور بیٹے ہمارے مبلغ ہیں فضل اللہ طارق صاحب جو آج کل فجی کے امیر اور مشنری انچارج ہیں۔مرزا عبدالرشید صاحب جو یہاں ہیں نائب صدر انصار اللہ ان کے یہ سسر تھے۔ان کا جنازہ حاضر ہے۔تو ان کے ساتھ یہ جنازہ بھی پڑھاؤں گا۔اور اس کے علاوہ بھی پہلے شاید اعلان ہو چکا ہے بعض غائب جنازے ہیں۔وہ بھی ساتھ ہی ادا ہوں گے۔ایک مکرم محمد حسین صاحب لاس اینجلس امریکہ کا۔دوسرا ہے چوہدری خادم حسین صاحب اسد۔یہ نا صر آباد سندھ کے مینجر رہے ہیں، سندھ میں تھے کنری میں رہتے تھے۔ہمارے ڈاکٹر طارق باجوہ صاحب جو یہاں ہیں ان کے یہ والد تھے۔اور مکرم لو کی نحوی صاحب، یہ سیریا کے ہیں۔سجاد احمد صاحب مربی ہیں ان کو بھی کسی نے وہاں ربوہ میں ہی شہید کر دیا تھا۔امتہ البصیر مہرین صاحبہ ہیں لاہور کی اور حنا حمید صاحبہ ہیں یہ بھی لاہور کی ہیں۔ان سب کے جنازے ابھی جنازہ حاضر کے ساتھ ہی ادا کئے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ ان تمام مرحومین کے درجات بلند فرمائے ، ان سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور ان کے لواحقین کو بھی صبر اور ہمت اور حوصلہ دے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شماره 35 مورخہ 28 اگست تا 3 ستمبر 2009 صفحه 5 تا صفحه 8