خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 11 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 11

خطبات مسرور جلد ہفتم 11 خطبہ جمعہ فرموده 2 جنوری 2009 آپ اسلام کے آدم ثانی اور خیر الانام کے مظہر اول تھے اور گو آپ نبی تو نہ تھے مگر آپ میں نبیوں اور رسولوں کی قوتیں موجود تھیں۔سر الخلافہ روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 336) یعنی آپ آنحضرت عیہ کے مظہر تھے۔ان کے خوبو پر چلنے والے تھے۔پھر حضرت عمر کے بارے میں آپ فرماتے ہیں کہ : ” ان کے حق میں یہ حدیث ہے کہ شیطان عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سائے سے بھاگتا ہے“۔ہے۔نورالحق حصہ اول روحانی خزائن جلد 8 صفحه (143) دوسری حدیث یہ ہے کہ: ”اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہوتا“۔ترندی کتاب المناقب باب 52 حدیث 3686 تیسری حدیث ہے کہ : ” پہلی امتوں میں محدث ہوتے رہے ہیں اگر اس امت میں کوئی محدث ہے تو وہ عمر ترندی کتاب المناقب باب 57 حدیث نمبر 3693) پس ہمارے لئے تو آنحضرت ﷺ کے سب پیارے ہی بہت پیارے ہیں۔اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو بھی ہر قسم کے تفرقہ کو ختم کرنے کی توفیق عطا فرمائے کہ آج بیرونی طور پر بھی مخالفت زوروں پر ہے۔آج ہمیں ایک ہو کر اللہ تعالیٰ کے حضور جھکنے کی ضرورت ہے۔اب اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جو لڑائی ہو رہی ہے اس میں بھی صحیح راہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے مظلوم فلسطینی نقصان اٹھا رہے ہیں۔وہ اپنے آپ کو خود ہی نقصان پہنچوار ہے ہیں اور اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ راہنمائی فرما دی کہ دین کے نام پر جنگیں نہ کرو۔کوئی جنگ جو دین کے نام پہ ہوگی وہ کامیاب نہیں ہوگی اور اس جنگ میں تو ویسے بھی توازن نہیں ہے۔عقل کا تقاضا بھی یہی ہے کہ بات چیت سے مسئلہ ختم کیا جائے تاکہ معصوم جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔اسرائیل کا حملہ تو معصوموں پر ہے۔ٹھیک ہے کہ ان کے کچھ ٹارگٹ بھی مر رہے ہیں۔لیکن بہت سی معصوم جانیں بھی ضائع ہو رہی ہیں۔یہاں کے اخباروں نے بھی شور مچانا شروع کر دیا ہے کہ ایک کے بدلے میں تم ڈیڑھ سو آدمیوں کو مار دیتے ہو۔اُن لوگوں کے ساتھ جو اللہ تعالیٰ نے سلوک کرنا ہے یا اُن کا جو انجام ہونا ہے وہ کسی جنگ۔نہیں ہونا بلکہ خدا تعالیٰ کی تقدیر نے اپنا فیصلہ خود ظاہر کرنا ہے اور کس طرح ہونا ہے وہ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے اور یہی قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے۔پس فلسطینیوں کو اگر اپنا دفاع کرنا ہے اور مسلمانوں نے ان کی کوئی مدد کرنی ہے تو اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے کریں۔دعاؤں سے اللہ تعالیٰ کی مددمانگیں۔بے شک اللہ تعالیٰ ظالم کو پکڑتا ہے اور پکڑ۔گا۔لیکن مسلمانوں کو بھی چاہئے کہ زمانے کے امام کی آواز کو پہچانیں۔میں نے تو یہاں غیروں کے سامنے بھی جب