خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 10
10 خطبہ جمعہ فرمودہ 2 جنوری 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم سے، مختلف گروہوں سے، مختلف طبقوں سے نفرتوں کے لاوے ابلتے ہیں۔کس کی نظر کھا گئی اس اُمت کو؟ کہاں نا فرمانی ہوگئی جس کی یہ سزامل رہی ہے۔سوچیں اور سوچیں تا کہ اسلام کا اصل حسن دنیا کو دکھا سکیں۔اپنی کمزوریوں پر نظر کریں۔پس پھر میں کہوں گا کہ آج کل ہم احمدیوں کو چاہئے کہ اس مہینے میں درود شریف بھی بہت پڑھیں۔امت مسلمہ کو آپس کے لڑائی جھگڑوں، فتنوں اور فسادوں سے محفوظ رہنے کے لئے دعا ئیں بھی بہت کریں اور آنحضرت ﷺ کی آل اور اصحاب اور تمام ان لوگوں سے جن سے ہمارے محبوب آقا نے محبت کی ، ایسی محبت کا اظہار کریں جو بے مثال ہو۔آنحضرت ﷺ کی وہ جسمانی اولاد جس نے آپ سے روحانی رشتہ بھی قائم رکھا ہماری محبت کی یقیناً حقدار ہے اور بہت زیادہ حقدار ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ : حسین رضی اللہ عنہ ظاہر مطہر تھا اور بلاشبہ وہ ان برگزیدوں میں سے ہے جن کو خدا تعالیٰ اپنے ہاتھ سے صاف کرتا ہے اور اپنی محبت سے معمور کر دیتا ہے اور بلاشبہ وہ سرداران بہشت میں سے ہے اور ایک ذرہ کینہ رکھنا اس سے موجب سلب ایمان ہے اور اس امام کی تقویٰ اور محبت الہی اور صبر استقامت اور زہدا اور عبادت ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے۔تباہ ہوگیا وہ دل جو اس کا دشمن ہے اور کامیاب ہو گیا وہ دل جو عملی رنگ میں اس کی محبت ظاہر کرتا ہے“۔مجموعہ اشتہارات جلد 2 صفحہ 654 اشتہار تبلیغ الحق 18اکتوبر 1905ء۔جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) پس یہ محبت ہے جو حضرت امام حسین سے ہر احمدی کو کرنی چاہئے۔جس کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں تعلیم دی ہے۔اسی طرح صحابہ کا مقام بھی ہمارے دل میں قائم ہے۔حضرت ابوبکرؓ، حضرت عثمان ، اور حضرت عمرؓ کا مقام بھی ہمارے دلوں میں قائم ہے۔یہ نہیں کہ ایک طرف محبت ہوئی اور دوسری طرف سے کم ہو گئی۔اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے محبت کرنے والوں سے ہمیں محبت کرنی ہے۔صحابہ کا مقام بیان کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرماتے ہیں کہ: صحابہ کرام نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اللہ کی راہ میں وہ صدق دکھلایا کہ انہیں رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمُ وَرَضُوا عَنْهُ (المائده: 120) کی آواز آ گئی۔یہ اعلیٰ درجہ کا مقام ہے جو صحابہ کو حاصل ہوا۔یعنی اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو گیا اور وہ اللہ تعالیٰ سے راضی ہو گئے۔“ ( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 465 - جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: