خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 231 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 231

231 خطبات مسرور جلد ہفتم خطبہ جمعہ فرموده 15 مئی 2009 میں وہ خود بتاتے تھے کہ اس میں یہ یہ نقص ہے تا کہ کسی بھی قسم کا دھوکہ نہ ہو۔تو آخر پر پھر اس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا عدل کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں۔آخر پہ یہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سے کئے گئے اپنے عہد کو پورا کرو۔پہلی باتیں تو ہیں معاشرے کی بہتری کے لئے اور ان کے حقوق قائم کرنے کے لئے لیکن ان پر عمل بھی تبھی ہو سکتا ہے جب یہ سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ وہ ذات ہے جس کا علم وسیع تر ہے وہ جانتا ہے کہ کون کس حد تک عہد نبھا رہا ہے۔جب اپنے عہدوں کو اللہ تعالیٰ کی ذات کو سامنے رکھتے ہوئے پورا کرو گے تبھی حقوق اللہ اور حقوق العباد کا صحیح حق ادا کر سکو گے اور جب یہ باتیں تمہیں سمجھ آجائیں گی تو تبھی سمجھا جائے گا کہ تم نے نصیحت پکڑی ہے اور اللہ تعالیٰ کے حکم پر ختی سے عمل کرنے پر کار بند ہونے کی کوشش کی ہے اور یہ دل میں خیال نہیں لائے کہ یہ کام میری استعدادوں اور صلاحیتوں سے بالا تر ہے بلکہ ہمیشہ یہ کوشش کرو کہ جو بھی احکامات اللہ تعالیٰ کے ہیں ہماری صلاحیتوں کے اندر ہیں اور ہم نے ان کو بجالانا ہے۔جب ہماری یہ سوچ ہوگی اور اس پر عمل کرنے کی کوشش ہوگی تو ہم اللہ تعالیٰ کے اس وعدے اور اس خوشخبری سے محض اور محض اس کے فضل سے حصہ پانے والے ہوں گے۔جہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لا نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا۔أُولَئِكَ أَصْحَبُ الْجَنَّةِ هُمُ فِيْهَا خَلِدُونَ (الاعراف: 43) اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے ہم ان میں سے کسی جان پر وسعت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتے اور یہی وہ لوگ ہیں جو جنت والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔اللہ کرے کہ ہم ہمیشہ اُس خدا کے آگے جھکنے والے اور اُس کے احکامات پر عمل کرنے والے ہوں جس نے ہماری استعدادوں اور صلاحیتوں اور استعدادوں کے لحاظ سے ہمیں اعمال بجالانے کا حکم دیا ہے۔جس نے ہم پر ہماری محدود وسعت کے مطابق اعمال کا بوجھ ڈالا ہے لیکن ساتھ ہی اپنی بے کنار اور بے انتہا اور وسیع تر نعمتوں کا ذکر کرتے ہوئے اپنی بخشش کی چادر میں لپیٹنے کی خوشخبری بھی دی ہے۔پس ہمارا فرض ہے کہ اس کی وسیع تر رحمت اور شفقت کی وجہ سے ایمان میں بڑھنے اور نیک اعمال بجالانے کی کوشش کرتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شماره 23 مورخہ 5 جون تا 11 جون 2009 صفحہ 5 تا صفحه 8