خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 206 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 206

خطبات مسرور جلد ہفتم 206 خطبه جمعه فرموده یکم مئی 2009 گا۔پھر آپ فرماتے ہیں تم خدا کی آخری جماعت ہو۔سو وہ عمل نیک دکھلاؤ جو اپنے کمال میں انتہائی درجہ پر ہو“۔کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 18 بہر حال یہ خلاصہ میں نے چند باتیں بیان کی ہیں۔اس کتاب میں آپ نے وہ معیار بتائے ہیں جن کو حاصل کرنے کی کوشش کر کے ایک انسان، ایک مومن ، ایک احمدی، اس کشتی میں اپنے آپ کو محفوظ کر سکتا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بنائی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زندگیاں اس تعلیم کے مطابق ڈھالنے کی توفیق عطا فر ماتا چلا جائے تا کہ ہم زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے امام الزمان کی باتوں سے ان کی تعلیم سے فیض اٹھانے والے ہوں۔آج بھی دنیا آفات میں گھری ہوئی ہے۔نئی سے نئی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ابھی پچھلے دنوں میں آج کل ہی ایک نئی و با اٹھی ہے جسے Swine Flue کہتے ہیں۔تو یہ سب باتیں ، دنیا میں آفات اور بلائیں۔یہ ہمیں دعوت فکر دے رہی ہیں سوچنے پر مجبور کر رہی ہیں کہ ہم اپنی حالتوں کے جائزے لیتے ہوئے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اور اس کے بھیجے ہوئے زمانہ کے امام کے حکموں اور تعلیم پر عمل کرنے والے بنے اور کوشش کرنے والے ہوں۔اور جب ہم ایک توجہ سے یہ کوشش کریں گے تو پھر ہر اس روحانی پانی سے فیض پائیں گے جس کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے فَأَحْيَابِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا (البقرة : 165) کہ اس کے ذریعہ سے ہم نے زمین کو اس کے مردہ ہونے کے بعد زندہ کر دیا۔جس طرح مادی دنیا میں بارشوں سے زمین میں اپنی روئیدگی ظاہر کرتی ہیں۔اسی طرح روحانی بارشوں سے جو اللہ تعالیٰ اپنے نبیوں اور ماموروں کے ذریعہ بھیجتا ہے ایک نئی زندگی پیدا ہوتی ہے۔لیکن اس پانی سے وہی لوگ فیض پاتے ہیں یا فیض پاسکتے ہیں جن میں اچھی زمین کی طرح اس سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت ہو۔اللہ تعالیٰ نے تو روحانی روئیدگی اور زندگی کے لئے فیض عام کے تحت پانی اتارا ہے۔لیکن اس کو جذب کر کے اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے دلوں کی زرخیزی ضروری ہے۔آنحضرت ﷺ نے اس کے لئے ایک حدیث میں ایک مثال بیان فرمائی ہے۔فرمایا کہ دنیا میں تین قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔کچھ ایسے جن کی مثال اچھی زمین کی طرح ہے جو نرم ہو اور اپنے اندر پانی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔اور پھر ایسی زمین سے جو پانی اپنے اندر جذب کرتی ہے یا اس سے فائدہ اٹھاتی ہے اچھی کھیتی بھی اس سے اگتی ہے۔پانی کو جذب کرتی ہے پھر اچھی کھیتی اگانے کے لئے اس پانی کو استعمال کرتی ہے۔تو ایسی زمین پر جب بارش پرتی ہے، اس کو جذب کر کے اپنی نموء بڑھائی ہے اور اس سے فصل بھی اچھی ہوتی ہے۔جس سے دوسروں کو خوراک مہیا کر کے ان کو فائدہ پہنچاتی ہے۔دوسری قسم کی زمین آپ نے فرمایا وہ ہے جو سخت ہوتی ہے۔پانی کو جذب تو نہیں کر سکتی لیکن پانی اپنے اندر جمع