خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page xiv of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page xiv

خطبات مسرور جلد ہفتم xi فہرست خطبات 43 23 اکتوبر بیت الفتوح لندن 495 505 صفت الولی۔اسلام کے ابتدائی مسلمانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔ہرا بتلا اور امتحان جہاں جماعت کی روحانی ترقی کا باعث بنتا ہے وہاں مادی اور جسمانی ترقی کا بھی باعث بنا ہے۔1974 اور 84 کے حالات کی مثال۔نبی کے انکار کرنے والے اس انکار کی وجہ سے مزید ظلمات میں گرتے چلے جاتے ہیں۔مسیح موعود کے تجدید کے زمانہ میں مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ خدا کے فرستادہ کی مدد کریں۔ان بزرگان سلف کا ذکر جو اجرائے نبوت کے قائل مثلاً محی الدین ابن عربی ، ملا علی قاری ، امام شعرانی حضرت عائشہ۔حضرت مسیح موعود کے اللہ کے ولی ہونے کے متعلق الہامات کا ذکر۔حضرت مسیح موعود کے الہام میں تیری تبلیغ کوزمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا‘ کے پورا ہونے کا ذکر۔44 30 اکتوبر بیت الفتوح لندن 506 514 صفت الولی۔سب سے زیادہ حفاظت اللہ تعالیٰ کے فرستادوں کی ہوتی ہے اور ان میں سب سے زیادہ نبی کریم کی۔فرشتوں کے علاوہ صحابہ نے بھی نبی کریم کی حفاظت کی۔صحابہ کی قربانیوں کا ذکر۔اس زمانہ میں اللہ کا جماعت کو طاعون سے بچانا ، امت مسلمہ میں سے جو ظلم و تعدی میں بڑھ رہے ہیں انہیں آج سوچنا چاہئے خاص طور پر پاکستانیوں کو تو بہ واستغفار کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔امتِ مسلمہ کو مجھ نہیں آرہی کہ جو خیر امت ہے وہ اس انعام سے کیوں محروم ہے۔مذہب کے نام پر احمد یوں کو نشانہ بنایا جانا۔احمدیوں کی ذمہ داری کہ اپنے جائزے لیتے رہیں کہ خدا ہمیں ہمیشہ سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرماتا رہے۔45 06 نومبر بیت الفتوح لندن 515 526 تحریک جدید کے 76 ویں سال کے آغاز کا اعلان قرآن کے محفوظ ہونے کا فخر آج صرف اسلام کو حاصل ہے۔مسلمانوں کے خیر امت کہلائے جانے کی وجہ کا ذکر۔آج خیر امت ہونے کا اعزاز حضرت مسیح موعود کی جماعت کو حاصل ہے۔ایک احمدی پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خیر امت ہونے کا حق ادا کرنے کی کوشش کرے۔اب کسی قسم کے فقہی یا فروعی مسائل میں الجھنے کی ضرورت نہیں جو فیصلہ اس زمانہ میں عاشق صادق نے کیا وہی حقیقی دین ہے۔46 13 نومبر بیت الفتوح لندن 527 53 صفت الولی۔اولیاء اللہ کی حالت اور صفات کا ذکر۔حقیقی مومن کے ساتھ اللہ کا سلوک۔حدیث کی روشنی میں تین قسم کے اولیاء کا ذکر۔کون لوگ اللہ کے ولی ہونے کے حقدار ہیں ، احادیث کی روشنی میں اس کا ذکر۔عہدیداروں اور نگرانوں اور عام لوگوں کو ہدایت۔احمدیوں کے لئے قابل توجہ امر کہ اگر خدا کی رضا حاصل کرنی ہے تو محبت، پیار اور نظام جماعت کا احترام، اطاعت اور خلافت سے مضبوط تعلق پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔