خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page xiii of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page xiii

خطبات مسرور جلد ہفتم X فهرست خطبات 39 25 ستمبر بیت الفتوح لندن 450 تا 461 رمضان کا مقصد پاک خیالات کا پیدا ہونا ہے۔ان آیات میں ذاتی اور معاشرتی ذمہ داریوں اور خدا کا حق ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔عبادالرحمان کی 13 خصوصیات کا ذکر۔آئندہ نسلوں کی بقاء کے لئے اہم نسخہ۔اولاد کی دنیاوی اور دینی ترقی کے لئے اہم دعا۔یورپ میں بچوں کی آزادی اور بے باکی کا ذکر۔بچپن سے ہی لباس کی طرف توجہ دلائیں۔40 102اکتوبر بیت الفتوح ، لندن 462 تا 474 مشکلات کے وقت ان دو خصوصیات ( صبر اور صلوٰۃ ) کا اظہار ہونا چاہیئے۔صبر اور صلوۃ کے مختلف معانی کا تذکرہ۔ابتلاؤں کے دور میں نماز ، دعا، ذکر او لہی اور درود کی طرف زیادہ توجہ دیں۔احمدی مسلمان کا یقین کامل ہو کہ خدا ہی اس کا سہارا ہے، پاکستان ، عرب ممالک اور ہندوستان میں احمدیوں پر سخت حالات پیدا کیے جارہے ہیں۔آج پاکستانی احمدیوں کی قربانی ضائع ہونے والی نہیں ، یہ رنگ لانے والی ہیں۔ہمارا کام یہ ہے کہ ہم بغیر شکوہ کے امتحانوں سے گزرنے کے لئے اللہ سے دعائیں مانگتے چلے جائیں۔اسلام کے آغاز میں صحابہ کا اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنا۔شہداء کے ناموں کو زندہ رکھنا جماعت مومنین کی زندگی کی علامت بن جاتی ہے۔جس قوم میں قوم کی خاطر مرنے والے ہوں وہ تو میں مرا نہیں کرتیں۔41 09اکتوبر بیت الفتوح ، لندن 475 484 صفت القوی۔حقیقی مومن کی یہ تعریف ہے کہ اس کو خدا سے محبت سب محبتوں سے زیادہ ہوتی ہے۔اللہ کی محبت تب کامل ہو گی جب اس کے رسول سے بھی بے غرض محبت ہوگی اور دوسرے انسانوں سے بھی ہو گی۔حضرت اقدس کے ارشاد کی روشنی میں محبت کی حقیقت کا ذکر۔جہاد اور دوسری جنگوں میں فرق۔آجکل مسلمانوں کا ہر جگہ ذلیل ہونا اس امر کا ثبوت کہ وہ جہاد نہیں کر رہے۔جہاد کی حقیقت۔مسلمانوں کی پست حالت کا ذکر اور یہ کہ تیل کی دولت والے ممالک کی طرف دوسرے حسد کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔اب اسلام کا غلبہ حضرت مسیح موعود کے ذریعہ ہونا ہے اگر چہ کئی ممالک میں احمدیت مظلومیت کی حالت میں ہے۔42 16 اکتوبر بیت الفتوح لندن 485 494 صفت امتین۔آنحضرت کا جلالی دور جو جنگوں کا زمانہ تھا اس میں اسی طریقہ سے اللہ نے دشمنوں کو پکڑا۔آج بھی اللہ اپنے متین ہونے کے نظارے اور رنگ میں دکھا رہا ہے۔آج جو لوگ آنحضرت کے بارہ میں استہزاء اور نازیبا کلمات کہتے ہیں وہ اللہ کی پکڑ سے محفوظ نہیں۔آنحضرت جو دنیا میں اللہ کو سب سے پیارے تھے آپ کو بھی عبادت کا حکم دیا گیا تھا اور یہ حکم امت کے لئے بھی ہے لہذا ہر قسم کی قربانیوں کے معیار قائم کرنے کی آج ضرورت ہے۔احمدیت کے غلبہ کے متعلق ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔پاکستان کی سالمیت کے لئے دعا کی تحریک کہ احمدیت کی وجہ سے ہی اللہ بچالے۔