خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 117 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 117

117 خطبه جمعه فرموده 27 فروری 2009 خطبات مسرور جلد هفتم قرآن کریم کی جو دعا ہے وہ یہ ہے کہ رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ ( آل عمران: 9) کہ اے ہمارے خدا! ہمارے دلوں کو لغزش سے بچا اور بعد اس کے کہ جو تو نے ہدایت دی ہمیں پھسلنے سے محفوظ رکھ اور اپنے پاس سے ہمیں رحمت عطا کر کیونکہ ہر ایک رحمت تو ہی بخشا ہے۔تو یہ دعا بھی کرنی چاہئے۔اور دعائیں بھی کرنی چاہئیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: " اے خدا وند کریم تمام قوموں کے مستعد دلوں کو ہدایت بخش که تا تیرے رسول مقبول افضل الرسل محمد مصطفی ﷺ اور تیرے کامل و مقدس کلام قرآن شریف پر ایمان لاویں اور اس کے حکموں پر چلیں تا کہ ان تمام برکتوں اور سعادتوں اور حقیقی خوشحالیوں سے متمتع ہو جاویں کہ جو بچے مسلمان کو دونوں جہانوں میں ملتی ہیں اور اس جاودانی نجات اور حیات سے بہرہ ور ہوں کہ جو نہ صرف عقبی میں حاصل ہو سکتی ہے بلکہ بچے راست باز اسی دنیا میں اس کو پاتے ہیں۔( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 28۔اشتہار نمبر 14 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) آنحضرت ﷺ کی دعاؤں میں سے ایک دعا خاص طور پر میں کہنا چاہتا ہوں جس طرح شروع میں میں نے ذکر بھی کیا تھا کہ اَللَّهُمَّ اهْدِ قَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُون۔جب غزوہ احد کے وقت آنحضرت ﷺ کا دانت مبارک شہید ہوا، بلکہ دندان شہید ہوئے اور آپ کا چہرہ مبارک زخمی ہو گیا تو یہ صحابہ کرام کے لئے بڑی تکلیف دہ بات تھی۔انہوں نے کہا کہ آپ ان لوگوں کے خلاف بد دعا کریں۔آپ نے فرمایا ” مجھے لعنت ملامت کرنے والا بنا کر مبعوث نہیں کیا گیا بلکہ میں خدا کی طرف دعوت دینے والا باعث رحمت بنا کر مبعوث کیا گیا ہوں“۔پھر آپ نے یوں دعا کی اللَّهُمَّ اهْدِ قَوْمِی فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُون کہ اے اللہ ! میری قوم کو ہدایت دے کیونکہ وہ مجھے نہیں جانتے۔(الشفاء لقاضی عیاض - جلد اول صفحہ 73-72- الباب الثانی فی سبیل اللہ تعلی لہ الحاسن الفضل والحلم۔۔۔دار الكتب العلمية بيروت 2002)۔۔۔۔۔۔یہی دعا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی سکھائی گئی ہے اور آپ کی جماعت کو بھی کرنی چاہئے۔آج کل پاکستان کے جو حالات ہیں ان میں پاکستانیوں کو خاص طور پر یہ دعا کرنی چاہئے۔یہ مخالفت میں تو بڑھے ہوئے ہیں لیکن اس وجہ سے یہ اسلام کی حقیقی تعلیم کو بھی بھول چکے ہیں اور یقیناً بھولنا تھا۔اسی وجہ سے مشکل میں بھی گرفتار ہوئے ہوئے ہیں۔نہیں سمجھتے کہ کیا حالات ہورہے ہیں؟ کیا ان کے ساتھ ہورہا ہے اور کیا ان کے ساتھ آئندہ ہونے والا ہے اور جب تک یہ ہدایت کی طرف قدم نہیں بڑھائیں گے یہ حالات چلتے چلے جائیں گے۔اس لئے اللہ تعالیٰ اس ملک پر بھی اور اس قوم پر بھی رحم کرے۔ان کے لئے روزانہ بڑے درد دل سے دعا کریں کہ