خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 532
532 خطبہ جمعہ فرمودہ 26 دسمبر 2008 خطبات مسرور جلد ششم ہمیں مسلمانوں کے لئے بھی دعا کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ انہیں بھی عقل دے ان کے سینے بھی کھولے۔وہ بھی قرآن کریم کی حقیقی تعلیم کو سمجھتے ہوئے اپنی روحانی شفاء کا انتظام زمانے کے امام کو مان کر کرنے والے بنیں۔آج کل جود نیا میں مسلمانوں کا حال ہے۔پہلے بھی میں ذکر کر آیا ہوں۔وہ ہر بچے اور دردمند مسلمان کو خون کے آنسور لاتا ہے کہ وہ لوگ جو دنیا کی شفاء کا دعوی کرنے والے ہیں، جسمانی روحانی اور دنیاوی ہر لحاظ سے مریض بنے ہوئے ہیں، محتاج بنے ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو عقل دے تا کہ وہ زمانے کے امام کو مان کر اپنی دنیاوی اور دینی ہر مرض سے شفاء پانے والے بنیں۔اللہ تعالیٰ ان کو عقل دے کہ زمانے کے امام کو مان کر اپنی دنیاوی اور دینی ہر مرض سے شفاء پانے والے بنیں۔اللہ تعالیٰ ان کو عقل دے کہ زمانے کے امام کو مان کر وہ اپنی کھوئی ہوئی طاقت دوبارہ بحال کر سکیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی توفیق دے کہ ہم اس روحانی چشمے سے ہمیشہ فیض پاتے چلے جائیں اور خدا تعالیٰ ہمیں ہر قسم کی جسمانی اور روحانی بیماریوں سے بچا کر رکھے۔آمین الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شماره 3 مورخہ 16 جنوری تا 22 جنوری 2009ءصفحہ 5 تا صفحہ 8)