خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page v of 587

خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page v

خطبات مسرور جلد ششم پیش لفظ سمیت خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائیں۔اپنی دعاؤں میں وہ ارتعاش پیدا کرو جو خدا تعالیٰ کی محبت کو جذب کرتی چلی جائے کیونکہ مسیح محمد متی کی کامیابی کا راز صرف اور صرف دعاؤں میں ہے۔ہر شہادت جو کسی بھی احمدی کی ہوئی ہے پھول پھل لاتی رہی ہے اور اب بھی انشاء اللہ تعالیٰ پھول پھل لائے گی۔خطبہ جمعہ 5 ستمبر ] اور پھر مخالفین احمدیت کو بار بار کی نصیحت بھی ان خطبات میں ہے اور مظلوم احمدیوں کو یہ مسرور کن نوید بھی ہے کہ آخری غلبہ انشاء اللہ ہمارا ہے مخالفین بھی اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں ان کے پاؤں سے زمین جلد نکلنے والی ہے اور وہ بلندیوں کی بجائے گہرے زمینی اندھیروں میں دھنسنے والے ہیں اور اس طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں ، احمدی ہمیشہ یا درکھیں کہ ان کا مددگار غالب اور رحیم خدا ہے۔ان ظالموں کے ظلم انہیں پر پڑیں گے۔1 خطبہ جمعہ 16 مئی 1 سال کے آخر میں بھارت کا دورہ بھی ہے جو قادیان کی زیارت کے بغیر عَرَفْتُ رَبِّي بِفَسْخِ الْعَزَائِم کی متوکلانہ اور عاجزانہ راہیں دکھلاتے ہوئے اس کی رضا پر راضی رہتے ہوئے اور جماعت احمدیہ کی ترقی کے نئے سنگ میل متعین کرتے ہوئے اختتام پذیر ہوا۔آخر پر خاکسار اپنے ان سب بزرگوں اور معاونین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے جن کا پُر خلوص تعاون حاصل رہا۔جن کی محنت اور توجہ سے یہ جلد طباعت کے دیگر مراحل کے بعد قارئین کے ہاتھوں تک پہنچی۔فجزاهم الله احسن الجزاء ناشر