خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page iv of 587

خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page iv

خطبات مسرور جلد ششم پیش لفظ 2008ء کا سال جماعت احمد یہ عالمگیر کے لئے ایک تاریخی اور تاریخ ساز سال تھا۔دنیا بھر کے احمدیوں نے خلافت احمدیہ کی سوسالہ تقریبات کو خدا کے حضور شکر کے سجدات بجالاتے ہوئے منایا ، اور اس کی حمد اور فضلوں کے ترانے گاتے ہوئے اور اندھیری راتوں میں اپنی خوشی اور تشکر کے آنسوؤں کے دیپ جلاتے ہوئے اس سال کو اپنی عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ مزین کیا ، اسی سال میں خلیفتہ اسیح نے افریقہ اور امریکہ اور یورپ کے مختلف ممالک کا دورہ فرمایا اور یوم خلافت کا وہ تاریخی خطاب بھی فرمایا کہ جومُر دوں کو زندہ کرنے والا تھا اور ایک عجیب روحانی انقلاب بر پا کر دینے والا تھا، خطبہ جمعہ 30 مئی] یہ خطبات جو ہمارے لئے ایک روحانی مائدہ ہے ان میں انواع واقسام کے مضامین ہماری مادی اور روحانی بھوک و پیاس کو مٹانے کے لئے شامل ہیں، انفاق فی سبیل اللہ ، وقف جدید اور تحریک جدید کی عظیم الشان عالمگیر تحریکات کے پھل، ابراہیمی دعاؤں کی انقلاب آفریں قبولیت، ایم ٹی اے کی برکات اور اہمیت کا ذکر، مغرب کے کچھ ناعاقبت اندیش ذہنوں کی اسلام مخالف مہم میں بعض کا گھٹیا انداز اور انہیں خدائی گرفت سے متنبہ کرنا اور اس کے جواب میں تمام دنیا میں بسنے والے لاکھوں احمدیوں کو کروڑوں بار حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کی عالمی تحریک، دعاؤں اور خاص طور پر پاکستان کے لئے دعا کی تحریک، اپنی نمازوں اور عبادات میں حسن پیدا کرنے تلاوت قرآن کریم اور اپنے نفس کی اصلاح اور اپنے اندر نیک تبدیلیاں پیدا کرنے ، بنی نوع انسان سے محبت کرنے اور ان کے حقوق ادا کرنے ، دعوت الی اللہ کرنے ، آپس میں بھائی چارے کی فضا پیدا کرنے ،میاں بیوی کے حقوق ادا کرنے اپنی اولادوں کی نیک تربیت کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔اور وہ لوگ جو خدا کی راہ میں ستائے گئے اور جولوگ خدا کی راہ میں خدمت دین کرتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوئے ان کا ذکر خیر کرتے ہوئے ان کے ناموں کو ہمیشہ کی زندگی بخش دی ، وہ جنہوں نے اس کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہادت کے خون سے احمدیت کی کہکشاؤں میں رنگ بھرے ان کے لئے اور ان کے خاندانوں کے لئے ہمارے پیارے امام کی مقبول دعاؤں کے تحفے اور پُر سے بھی ہیں۔اور پیچھے رہ جانے والے مظلوموں کے لئے ایک نئی روح پھونکنے والے یہ تاریخی پیغام بھی : ”اے صحیح محمدی کے غلامو! آپ کے درخت وجود کی سرسبز شاخو! اے وہ لوگو جن کو اللہ تعالیٰ نے رشد و ہدایت کے راستے دکھائے ہیں اے وہ لوگو! جو اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں قوم کے ظلم مظلومیت کے دن گزار رہے ہو اور مظلوم کی دعائیں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں بہت سنتا ہوں تمہیں خدا تعالیٰ نے موقعہ دیا ہے کہ اس رمضان کو اللہ تعالیٰ کے لئے خالص ہوتے ہوئے اور ان تمام باتوں کا حوالہ دیتے ہوئے ، اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں میں گزار دو۔۔۔اپنی آنکھ کے پانی سے وہ طغیانیاں پیدا کر دو جو دشمن کو اپنے تمام حربوں