خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 479
خطبات مسرور جلد ششم 479 (47) خطبه جمعه فرموده 21 نومبر 2008 فرمودہ مورخہ 21 /نومبر 2008 ء بمطابق 21 رنبوت 1387 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد یہ آیت کی تلاوت فرمائی: رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ (آل عمران: 9) اے ہمارے رب ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دے بعد اس کے کہ تو ہمیں ہدایت دے چکا ہے اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کر۔یقینا تو ہی ہے جو بہت عطا کرنے والا ہے۔یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے اس کا ترجمہ بھی آپ نے سنا۔اس میں اللہ تعالیٰ کی صفت وھاب کا واسطہ دے کر اپنے دین کی مضبوطی کی دعا مانگی گئی ہے۔ایک تو یہ کہ زمانے کے امام کو ماننے کی جو ہمیں توفیق دی آنحضرت مے کی پیشگوئی کی تصدیق کرنے کی اے اللہ جو تو نے ہمیں توفیق دی۔اے اللہ تو نے اپنے پیاروں کی دعاؤں کو قبول کرتے ہوئے آنحضرت ﷺ کی امت میں آخرین میں جو آنحضرت ﷺ کا غلام صادق مبعوث فرما کر ہمیں اپنے فضل اور رحم سے اس کی جماعت میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائی اور پھر آنحضرت مہ جواے اللہ ! تیرے سب سے پیارے بندے ہیں ان کی پیشگوئی جو یقینا آپ ﷺ نے تجھ سے سے اطلاع پا کر کی تھی کہ مسیح موعود کے بعد خلافت کا نظام جاری ہو گا جو دائمی نظام ہے ، جس سے جڑے رہنے سے وہ برکات حاصل ہوتی ہیں جو اس مسیح و مہدی کی جماعت سے وابستہ ہیں، اے اللہ ! تو نے ہم پر رحم فرماتے ہوئے اس نظام سے بھی منسلک کر دیا۔اب ہماری کوتاہیوں ، ہماری لغزشوں ، ہماری غلطیوں کی وجہ سے ان تمام انعامات سے جو تُو نے ہم پر کئے محروم نہ کرنا۔انسان غلطیوں کا پتلا ہے، اس سے غلطیاں اور کوتاہیاں ہوتی ہیں۔ہم تیرے آگے جھکتے ہوئے ، تیرے سے یہ التجا کرتے ہیں کہ کبھی اس وجہ سے یا کسی تکبر، غرور اور نخوت کی وجہ سے یا کسی بھی صورت میں ہماری شامت اعمال کی وجہ سے ہمیں کبھی وہ دن دیکھنے نصیب نہ ہوں جو ہمارے دلوں کو ٹیڑھا کر دیں، یا ہمارے اندر اتنی کبھی پیدا ہو جائے جو ہمارے ان اعمال کی وجہ سے جو تیری نظر میں نا پسندیدہ ہیں ، ہمیں تیری رحمت سے محروم کر دیں۔پس ہمیں ہمیشہ ایسے ترے اور بدنصیب وقت سے بچا۔اور پھر اس جامع دعا میں صرف اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحمت سے محروم نہ رہنے کی دعا ہی نہیں سکھائی بلکہ یہ دعا