خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 405 of 587

خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 405

خطبات مسرور جلد ششم 405 خطبہ جمعہ فرمودہ 13اکتوبر 2008 پھر ایک الہام ہے آلا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ که خبر دار ہو کہ بہ تحقیق ( يقينا) جولوگ مقربان الہی ہوتے ہیں ان پر نہ کچھ خوف ہے اور نہ کچھ غم کرتے ہیں۔( تذکرہ صفحہ 75۔ایڈیشن چہارم 2004 ، مطبوعہ ربوہ ) پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔خدا نے مجھے وعدہ دے رکھا ہے کہ تجھ سے ہر ایک مقابلہ کرنے والا مغلوب ہوگا۔تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 181) پھر آپ ایک جگہ ذکر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا میرا پیارا مجھ سے بہت قریب ہے۔وہ قریب تو ہے مگر مخالفوں کی آنکھوں سے پوشیدہ ہے۔وہ چاہتے ہیں کہ تجھے قتل کر دیں۔اللہ تیری حفاظت کرے گا اور تیری نگہبانی کرے گا۔میں تیری حفاظت کرنے والا ہوں۔اللہ تعالیٰ کی عنایت تیری محافظ ہے۔( تذکرہ صفحہ 307-308۔ایڈیشن چہارم۔مطبوعہ ربوہ ) ایک اور الہام ہے، عربی کی لمبی عبارت ہے (پہلا الہام بھی عربی کی عبارت ہے ) ترجمہ اس کا پڑھ دیتا ہوں کہ مخالف لوگ ارادہ کریں گے کہ تا خدا کے نور کو بجھا دیں۔کہہ خدا اس نور کا آپ حافظ ہے۔عنایت الہیہ تیری نگہبان ہے۔ہم نے اتارا ہے اور ہم ہی محافظ ہیں۔خدا خَیرُ الْحَافِظِينَ ہے اور وہ اَرحَمُ الرَّاحِمِينَ ہے اور تجھ کو اور اور چیزوں سے ڈرائیں گے۔یہی پیشوایان کفر ہیں۔مت خوف کر تبھی کو غلبہ ہے۔یعنی حجت اور برہان اور قبولیت اور برکت کے رو سے تو ہی غالب ہے۔خدا کئی میدانوں میں تیری مدد کرے گا یعنی مناظرات و مجادلات بحث میں تجھ کو غلبہ رہے گا۔دوسری پھر فرمایا میرا دن حق اور باطل میں فرق بین کرے گا۔خدا لکھ چکا ہے کہ غلبہ مجھ کو اور میرے رسولوں کو ہے۔کوئی نہیں جو خدا کی باتوں کو ٹال دے۔یہ خدا کے کام ہیں، دین کی سچائی کے لئے حجت ہیں۔میں اپنی طرف سے تجھے مدددوں گا۔میں خود تیرا غم دور کروں گا اور تیرا خدا قادر ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کے الفاظ ہیں جو الہاما آپ کو بتائے گئے )۔( تذکرہ صفحہ 84۔ایڈیشن چہارم 2004 ء مطبوعہ ربوہ ) پھر نبوت کے بعد کے واقعات ہیں لیکن پہلے بھی کس طرح آپ کے خوف کی حالت کو اللہ تعالیٰ امن میں بدلتا رہا۔آپ کا مشہور واقعہ ہے، آپ فرماتے ہیں کہ میرے والد صاحب مرزا غلام مرتضیٰ مرحوم کی وفات کا جب وقت قریب آیا اور صرف چند پہر باقی رہ گئے تو خدا تعالیٰ نے ان کی وفات سے مجھے ان الفاظ میں عزا پرسی کے ساتھ خاص خبردى وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ یعنی قسم ہے آسمان کی اور قسم ہے اس حادثہ کی جو آفتاب کے غروب کے بعد ظہور میں آئے گا اور چونکہ ان کی زندگی سے بہت سے وجوہ معاش ہمارے وابستہ تھے، اس لئے بشریت کے تقاضہ سے یہ