خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 404 of 587

خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 404

404 خطبہ جمعہ فرموده 3 اکتوبر 2008 خطبات مسرور جلد ششم لگا تو میں نے دیکھا کہ پولیس والوں نے وہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کھڑا کیا ہوا ہے اور آپ کے آگے بھی اور پیچھے بھی اوپلوں کا انبار لگا ہوا ہے، ( جو جلانے کے لئے استعمال کئے جاتے تھے ) صرف آپ کی گردن مجھے نظر آ رہی ہے اور میں نے دیکھا کہ وہ سپاہی ان اُپلوں پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔جب میں نے انہیں آگ لگاتے ہوئے دیکھا تو میں نے آگے بڑھ کر آگ بجھانے کی کوشش کی۔اتنے میں دوچار سپاہیوں نے مجھے پکڑ لیا۔کسی نے کمر سے اور کسی نے قمیص سے اور میں سخت گھبرایا کہ ایسانہ ہو یہ لوگ اُپلوں کو آگ لگا دیں۔اسی دوران میں اچانک میری نظر او پر اٹھی اور میں نے دیکھا کہ دروازے کے اوپر نہایت موٹے اور خوبصورت حروف میں یہ لکھا ہوا ہے کہ ” جو خدا کے پیارے بندے ہوتے ہیں ان کو کون جلا سکتا ہے“۔تو ( حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اگلے جہان میں ہی نہیں یہاں بھی مومنوں کے لئے سلامتی ہوتی ہے اور ہم نے اپنی آنکھوں سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں ایسے بیسیوں واقعات دیکھے کہ آپ کے پاس گونہ تلوار تھی نہ کوئی اور سامان حفاظت مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کی حفاظت کے سامان کر دیئے۔( سیر روحانی (3)۔انوار العلوم جلد 16۔صفحہ 383 مطبوعہ ربوہ ) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حقیقۃ الوحی میں اپنے صداقت کے نشانات کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ (25) پچیسواں نشان کرم دین جہلمی کے اس مقدمہ فوجداری کی نسبت پیشگوئی ہے جو اس نے جہلم میں مجھ پر دائر کیا تھا۔جس پیشگوئی کے یہ الفاظ خدا تعالیٰ کی طرف سے تھے رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ۔رَبِّ فَاحْفَظُنِيْ وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِی۔اور دوسرے الہامات بھی تھے جن میں بریت کا وعدہ تھا۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے اس مقدمہ سے مجھ کو بری کر دیا“۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 224) اس بارے میں میں ایک دعا کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں، چند دن پہلے میں نے خواب میں دیکھا کہ دشمن کا کوئی منصوبہ ہے، تو میں اس کو حملے سے پہلے ہی بھانپ لیتا ہوں اور اس وقت میں یہ دعا پڑھ رہا ہوں کہ رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِى وَانْصُرْنِى وَارْحَمُنِی اور پڑھتے پڑھتے مجھے خیال آتا ہے کہ اپنے سے زیادہ مجھے جماعت کے لئے دعا پڑھنی چاہئے تو اس میں جماعت کو بھی شامل کروں۔تو اس حوالے سے میں آپ کو بھی تحریک کرنا چاہتا ہوں کہ احباب جماعت بھی اپنی دعاؤں میں اس دعا کو بھی ضرور شامل کریں، اللہ تعالیٰ ہر شر سے ہر ایک کو بچائے اور جماعت کی حفاظت فرمائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے آپ کو تسلی دلانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے کئی اور الہامات اور رویا بھی دکھائے اور بتائے جن کا مختلف جگہوں پر ذکر ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو فرمایا کہ میں ہر میدان میں تیرے ساتھ ہوں گا اور ہر ایک مقابلے میں روح القدس سے میں تیری مددکروں گا۔