خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 367
367 خطبہ جمعہ فرموده 5 ستمبر 2008 خطبات مسرور جلد ششم خدا تعالیٰ جوان دنوں میں ساتویں آسمان سے نیچے اترا ہوتا ہے۔ہم میں سے ہر ایک کو اپنی آغوش میں لے لے اور اللہ تعالیٰ کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئے گئے وعدے ہم اپنی زندگیوں میں پورے ہوتے ہوئے دیکھ لیں۔اے اللہ تو ایسا ہی کر۔آمین یہ جو شہادتیں ہوئی ہیں اور جس اذیت کے دور سے بعض جگہ جماعت گزر رہی ہے اس کے پیچھے بھی فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا کی آوازیں آرہی ہیں۔خدا دشمنوں کو کبھی خوش نہیں ہونے دے گا۔ان کی خوشیاں عارضی خوشیاں ہیں۔ہرشہادت جو کسی بھی احمدی کی ہوئی ہے، پھول پھل لاتی رہی ہے اور اب بھی انشاء اللہ تعالیٰ پھول پھل لائے گی۔الفضل انٹر نیشنل جلد 15 شماره 39 مورخہ 26 ستمبر تا2 اکتوبر 2008، صفحہ 5 تا صفحه 7)