خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 324
خطبات مسرور جلد ششم 324 خطبه جمعه فرمودہ 8 اگست 2008 دوسرے طالب علم عزیز حافظ اطہر احمد جو مکرم حافظ مظہر احمد طاہر صاحب نائب افسر جلسہ سالانہ قادیان کے بیٹے تھے۔3 راگست کو بعد نماز عشاء حافظ صاحب اپنے بیٹوں کے ساتھ اپنے کسی عزیز کو لینے کے لئے بٹالہ گئے ، جب واپس آرہے تھے تو قادیان سے کوئی 2-3 کلومیٹر پہلے سڑک پر ایک بڑا درخت تھا جو اچانک سڑک پر گر گیا اور گاڑی اس سے ٹکرائی، جس کی وجہ سے ایکسیڈنٹ میں یہ وفات پاگئے۔باقی بھی شدید زخمی ہوئے لیکن یہ طالب علم جس کی 19 سال عمر تھی وہاں فوری طور پر ان کی وفات ہوگئی اور یہ بھی حافظ قرآن تھے جیسا کہ میں نے کہا اور جامعہ احمدیہ میں اس سال داخل ہوئے تھے۔اللہ تعالیٰ دونوں نوجوانوں سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ابھی انشاء اللہ نمازوں کے بعد ان کی نماز جنازہ غائب میں ادا کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل جلد 15 شماره 35 مورخہ 29 اگست تا 4 ستمبر 2008 صفحه 5 تا صفحه 7)