خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 271
خطبات مسرور جلد ششم 271 خطبہ جمعہ فرمودہ 11 جولائی 2008 تعالیٰ نے اب یہ مقدر کر دیا ہے کہ اسلام کا حسن آنحضرت ﷺ کے عاشق صادق کے ذریعہ سے دنیا پر ظاہر ہو۔آپ کو یہ الہام ہوتا ہے کہ آسمانی تائید میں ہمارے ساتھ ہیں“۔تذکرہ صفحہ 435 ایڈیشن چہارم 2004 ، مطبوعہ ربوہ ) پس جب آسانی تائیدیں ساتھ ہوں تو نیک نتائج بھی نکلا کرتے ہیں۔آج اگر اسلام کی تعلیم کا لوگوں پر اثر ہوتا ہے، آج اگر یہ برملا اظہار کیا جاتا ہے کہ یہ تو بالکل نئی باتیں ہیں جو آج ہمیں اسلام کے بارے میں پتہ لگ رہی ہیں تو یہ اس لئے کہ خدا تعالیٰ آسمانی تائیدات کے ساتھ ہونے کا وعدہ پورا فرمارہا ہے ، دلوں اور سینوں کو کھول رہا ہے۔پس یہ نظارے جو ہم نے دورہ کے دوران دیکھے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام ہم نے دیکھا کہ عزت سے لیا جا رہا ہے، آپ کی جماعت کے بارہ میں عمدہ تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہے، اسلام کی حقیقی تعلیم کے بارے میں بغیر کسی تبصرے کے انہی الفاظ میں بیان کیا جا رہا ہے جو ان لوگوں کو بتایا گیا تو یہ اللہ تعالیٰ کی خاص تائید ہے ور نہ ان ملکوں کے لوگ تو بڑے آزاد خیال اور دلوں میں بڑائی رکھنے والے لوگ ہیں۔باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے والے ہیں۔اسلام کے خلاف تو ہر بات کو ہوا دی جاتی ہے لیکن حق میں اگر کوئی بات کرنی ہو تو کم ہی ہے کہ انصاف سے کام لیا جائے۔پس بغیر کسی خاص کوشش کے اور خرچ کئے بغیر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیغام کو جب دنیا میں سنا جاتا ہے ، آپ کا نام عزت و احترام سے لیا جاتا ہے ، آپ کے خلفاء کے ساتھ بھی غیر لوگ عزت سے پیش آتے ہیں، آپ کی جماعت کی تعریف ہر وہ شخص جو تعصب سے پاک ہے کرتا ہے تو یہی تائیدی نشانات ہیں۔ان کا مشاہدہ میں نے اپنے اس دورے کے دوران بھی کیا جو امریکہ اور کینیڈا کا تھا۔بلکہ ان ملکوں کے رہنے والے احمدیوں نے بھی کیا۔کیونکہ ہر احمدی نے خاص طور پر وہ جو کسی نہ کسی رنگ میں جو بعض فنکشنز ہوئے ان کے انتظامات میں شامل تھے یا اپنے قریبی دوستوں کو اور واقف کاروں کو دعوت دینے والے تھے، فنکشن میں لانے والے تھے، انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ ہماری توقع سے بڑھ کر، ہماری دعوت پر باتیں سننے کے لئے لوگوں کی توجہ پیدا ہوئی ہے۔اخبارات اور دوسرے میڈیا نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور اسلام کے حقیقی پیغام کو کوریج دی اور لوگوں تک پہنچایا۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے فرمایا تھا کہ ”میں تجھے عزت کے ساتھ شہرت دوں گا اور پھر اللہ تعالیٰ کا جو وعدہ آپ کے ساتھ ہے کہ میں تیری تبلیغ کوزمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔“ ( تذکرہ صفحہ 260 ایڈیشن چہارم 2004 ء مطبوعہ ربوہ ) یہ بھی ہم دنیا کے ہر ملک اور براعظم میں پورا ہوتے دیکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس سال خلافت احمدیہ کے سو سال پورے ہونے پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوئی اور جماعت کے تعارف کی دنیا میں ایسی ہوا چلائی ہے جو خدا تعالیٰ کے خاص فضل سے ہی ہے۔اس کے بغیر ممکن