خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 249
خطبات مسرور جلد ششم 249 خطبہ جمعہ فرمودہ 20 جون 2008 کہتا ہوں کہ جب فیصلے کے لئے آپ کے پاس کوئی آئے تو خالی الذہن ہو کر فیصلہ کریں۔نہ لڑکے کو مجبور کریں نہ لڑکی کو مجبور کر یں اور نہ کسی پر کسی قسم کی زیادتی ہو۔دوسرے میرے نزدیک یہ بات ہمارے احمدی نوجوانوں پر بھی بدظنی ہے کہ نہ ہی ان کی اصلاح ہوگی اور نہ ہوسکتی ہے۔اور پھر یہی نہیں بلکہ یہ خدا تعالیٰ پر بھی بدظنی ہے کہ اُس میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ ان کی اصلاح کر سکے۔میں نے تو نصیحت اور دعا سے کئی معاملات میں مختلف قسم کی طبائع میں بڑی واضح تبدیلیاں ہوتے دیکھی ہیں۔میں کس طرح بچیوں سے کہوں کہ تمہارے معاملات کا کوئی حل نہیں ہے، زیادتیوں کو برداشت کرتی چلی جاؤ۔یا لڑکوں کے بارہ میں یہ اعلان کر دوں کہ وہ قابل اصلاح نہیں ہیں۔میں نے تو یہاں آکر نو جوانوں میں، لڑکوں میں بھی، مردوں میں بھی ، جو اخلاص دیکھا ہے میں تو ان صاحب کی بات پر یقین نہیں کر سکتا۔مجھے تو بہت اخلاص سے بھرے ہوئے نو جوان نظر آرہے ہیں۔اگر چند ایک لڑکے جماعت میں زیادتی کرنے والے ہیں تو اس اعلان کے بعد گویا پھر لڑکوں کو تو کھلی چھوٹ مل جائے گی ہمیں کھلی چھوٹ دے رہا ہوں گا کہ تم بھی تقوی کو چھوڑ کر ایسے لوگوں کے نقش قدم پر چلنے والے بن جاؤ۔پس عہدیدار بھی اپنے سر سے بوجھ اتارنے کی کوشش نہ کریں۔اللہ تعالیٰ نے تربیت کا جو کام ان کے سپرد کیا ہے اسے سرانجام دیں۔اور لڑکوں اور لڑکیوں سے بھی میں یہ کہتا ہوں کہ اپنے اپنے جائزے لیں اور جس کی طرف سے بھی زیادتی ہے وہ اپنی اصلاح کی طرف توجہ دیتے ہوئے اس حسین معاشرے کو جنم دینے کی کوشش کرے جس سے یہ دنیا بھی ان کے لئے جنت بن جائے۔نرم دلی اور نیک اعمال اور عبادت کی طرف توجہ پیدا کریں جو تقویٰ کی اساس ہیں، بنیاد ہیں۔اگر ہر احمدی اس کی اہمیت کو سمجھ لے تو حقیقی معنوں میں ایک انقلاب ہوگا جو ہم اپنی زندگیوں میں پیدا کرنے والے ہوں گے۔لیکن ہمیشہ یاد رکھیں کہ اس کے لئے کوشش کرنی ضروری ہے۔ان تمام نیک اعمال پر عمل کرنے کی کوشش کی ضرورت ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے بیان فرمائے ہیں۔ان کی ایک لمبی فہرست ہے اور آئندہ بھی میں دو دن ان تربیتی امور پر بھی آپ سے کچھ کہوں گا۔اللہ تعالیٰ سب شاملین جلسہ کو توفیق دے کہ وہ اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے ہوں اور حقیقت میں اس مقصد کو پورا کرنے والے ہوں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آکر ہمیں کرنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد نمبر 15 شمارہ نمبر 28 مورخہ 11 جولائی تا 17 جولائی 2008 صفحہ 5 تا 8)