خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 179
خطبات مسرور جلد ششم 179 خطبہ جمعہ فرمودہ 2 مئی 2008 ہے انسانوں کو دھوکہ دیا جاسکتا ہے لیکن خدا تعالیٰ کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔پس ہمیشہ ایک احمدی کو اپنی امانت کا حق ادا کرنے کے بھی اعلیٰ معیار قائم کرنے چاہئیں۔پھر عہد کو پورا کرنا ہے۔ہر احمدی کا ایک عہد ہے اس نے نئے سرے سے یہ عہد کیا ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر بیعت کر کے اپنی عبادتوں کا بھی حق ادا کرے گا اور دوسرے تمام احکامات جو خدا تعالیٰ نے دیئے ہیں ان پر بھی عمل کرے گا۔ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ جوعمل خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر ہم کرتے ہیں عبادت بن جاتا ہے۔پس کسی حکم کو بھی چھوٹا نہیں سمجھنا چاہئے۔پھر ایک اعلیٰ خلق اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بتایا کہ سچائی پر قائم ہو جاؤ۔ایسی سچائی ہو، ایسی بات کرو جو قول سدید ہو، ایسی بات ہو جس میں کوئی پیچ نہ ہو۔یہ نہ ہو کہ ایسی بات کرو جو واضح نہ ہو۔صاف ستھری بات کرو۔ایسی بات نہ ہو جس کی تاویلیں کرنی پڑیں۔پھر فرمایا ایک حکم یہ ہے کہ حسد کرنے سے بچو۔کیونکہ حسد بھی ایک انسان کو اندر ہی اندر جلا دیتی ہے۔پھر حسد کی وجہ سے وہ دوسر۔دوسرے کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کرتا ہے۔ایک مومن کا یہ شیوہ نہیں کہ وہ حسد کرے۔خود بھی حسد سے بچو اور حسد سے بچنے کی دعا بھی کرو۔فی زمانہ ہمارے کتنے ہی حاسد ہیں جو جماعتی ترقی کو دیکھ نہیں سکتے ، بظاہر او پر سے میٹھے ہیں لیکن اندر سے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔اگر ہم آپس میں ہی ایک نہیں ہوں گے اور بعض معاملات میں ایک دوسرے سے حسد کرتے رہیں گے تو جو ہم سے حسد کرنے والے ہیں ان کے شر سے کس طرح بچیں گے؟ پس آپس میں پیار اور محبت کا بہترین نمونہ دکھائیں۔پھر اللہ تعالیٰ کا ایک حکم ہے کہ لغویات سے بچو۔کیونکہ اس زمانے میں بھی بہت سی ایسی لغویات ہیں جو شیطان کی گود میں پھینک دیتی ہیں۔بہر حال یہ ایک لمبی فہرست ہے اللہ تعالیٰ نے جو ہمیں بتائی ہے۔میں جماعتی نظام کو بھی کہتا ہوں اور ذیلی تنظیموں انصار الله ، خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ کو بھی کہ ایسے پروگرام بنا ئیں جن سے اعلیٰ اخلاق اپنی جماعت کے، اپنی تنظیم کے ہر ممبر میں پیدا کرنے کی کوشش کریں۔پرانے احمدیوں کے بھی اخلاق کے معیار بلند کریں اور نو مبائعین کے اندر بھی اخلاق پیدا کریں۔نومبائعین کو سنبھالنے کے لئے ساتھ کے ساتھ تمام ذیلی تنظیمیں انہیں اپنے اندر سموتی چلی جائیں۔آئندہ انشاء اللہ دو تقریروں میں کچھ بنیادی اخلاق پر مزید روشنی ڈالوں گا کیونکہ اب تو وقت کافی زیادہ ہو گیا ہے۔آپ جلسہ میں شامل ہورہے ہیں ان باتوں کو غور سے سنیں اور سمجھیں اور عمل کرنے کی کوشش کریں۔ہمیشہ یاد رکھیں کہ یہ خلافت جو بلی جو آپ منا رہے ہیں یہ اللہ تعالیٰ کا وہ انعام ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں سے وعدہ کیا ہے جو ایمان میں مضبوط ہوں گے اور نیک اعمال کرنے والے ہوں گے۔ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ ہم نے اپنی