خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 479
479 خطبہ جمعہ 23/نومبر 2007ء خطبات مسر در جلد پنجم ہیں۔ہمارا کام دنیا کو ہر لحاظ سے فیض پہنچانا ہے اور اللہ تعالیٰ کی خاطر فیض پہنچانا ہے۔پس اس کے لئے ہر احمدی کو اپنی بھر پور کوشش کرتے رہنا چاہئے۔دعاؤں اور صبر کے ساتھ یہ کام کرتے چلے جانا چاہئے۔خدا تعالیٰ کا حکم بھی یہی ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو ظلم ہوتے ہیں ان سے تم نے تھکنا نہیں بلکہ اپنے کام تم صبر سے کئے چلے جاؤ ، جو تمہاری ذمہ داریاں ہیں ان کو ادا کرتے چلے جاؤ اور دعا کرتے رہو۔فرماتا ہے وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة و إِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى الْخشِعِينَ (البقرة: 46) اور صبر اور نماز کے ساتھ مدد مانگو اور یہ یقینا عاجزی کرنے والوں کے سوا سب پر بوجھل ہیں۔پھر فرمایا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ، إِنَّ اللهَ مَعَ الصبِرِينَ(البقرة: 154) اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو اللہ سے صبر اور صلوۃ کے ساتھ مدد مانگو۔یقینا اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔پس یہ آیات تسلی دلا رہی ہیں کہ نہایت عاجزی سے خدا کے حضور جھکے رہو۔یہ ظلم جو مخالفین کی طرف سے ہو رہے ہیں یہ امتحان ہیں۔صبر یہی ہے کہ ثابت قدم رہو۔یہ تختیاں اور تنگیاں تم پر وارد کی جارہی ہیں ان کے خلاف کسی بھی دنیاوی مدد کی بجائے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگو۔اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے حکموں پر اور جو تعلیم اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائی ہے اس پر عمل کرو اور برائیوں سے بچو۔انشاء اللہ، اللہ تعالیٰ کی مدد آئے گی اور ضرور آئے گی اور آخری فتح انشاء اللہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کی ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وعدہ ہے کہ انشاء اللہ احمدیت یعنی حقیقی اسلام نے غلبہ پانا ہے، آنحضرت ﷺ کے عاشق صادق کی جماعت نے دنیا پر غالب آنا ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ایک جگہ اپنے رسولوں کے حق میں فرماتا ہے کہ وَلَا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ مُخْلِفَ وَعْدِهِ رُسُلَهُ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ ذُوانْتِقَام (ابراهیم (48) پس تو ہرگز اللہ کو اپنے رسولوں سے کئے ہوئے وعدوں کی خلاف ورزی کرنے والا نہ سمجھ۔یقینا اللہ کامل غلبہ والا اور ایک سخت انتقام لینے والا ہے۔پس ہر احمدی کو تسلی رکھنی چاہئے کہ انشاء اللہ تعالیٰ، اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق اللہ تعالیٰ کی مدد اور تائید ہمیشہ اپنے پیارے کی جماعت کے ساتھ ہے۔لیکن یہ دعا بھی مانگیں کہ ان لوگوں کی بے عقلی اور ظلم اور جلد بازی کی وجہ سے یہ کہیں ذُو انتقام خدا کی پکڑ میں نہ آجائیں۔وہ غلبہ تو اللہ تعالیٰ نے عطا فرمانا ہے لیکن اللہ کہتا ہے کہ میں عزیز بھی ہوں ، دو انتقام بھی ہوں اور جو وارننگ مختلف شکلوں میں اللہ تعالیٰ دے رہا ہے اس کو یہ لوگ سمجھنے والے ہوں۔مخالفین پر واضح کر دیں کہ ہم تو واضح نشان دیکھ کر زمانے کے امام کو مان چکے ہیں۔اس لئے تم عارضی طور پر تو ہمیں تکلیف پہنچاسکتے ہو، چاہے وہ انڈو نیشیا میں ہے یا بنگلہ دیش میں ہے یا سری لنکا میں ہے یا پاکستان میں ہے یا کسی بھی