خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 286
خطبات مسرور جلد پنجم 286 خطبہ جمعہ 06 جولائی 2007ء ایمان دیکھنا ہے تو آج احمدیوں میں دیکھیں جنہوں نے کلے کو اپنے سینے سے لگایا اور کلمے کو اپنے سینے سے اتر نے نہیں دیا اور اس وقت جیلیں بھر دیں۔مردوں، عورتوں اور بچوں نے ایمان کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر دیئے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اس دنیا میں طمانیت قلب عطا فرمائی تھی اور اپنے وعدے کے مطابق ان کو ہمیشہ خوف سے امن کی حالت میں بدلنے کے نظارے دکھائے تھے اور اس بات نے ان کے ایمانوں کو مزید مضبوطی بخشی کہ جس خدا نے یہاں وعدے پورے کئے ہیں اگلے جہان میں بھی انشاء اللہ تعالیٰ اپنے وعدے پورے کرے گا۔پس احمدی کو ہمیشہ اپنے ایمانوں پر مضبوطی سے قائم رہتے ہوئے اس مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں پیدا کیا ہے اور جس کے حصول کے لئے ہمیں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کے ذریعہ سے تعلیم دی ہے اور اس کے حصول کے لئے ہم نے اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مانا ہے۔اللہ کرے کہ ہر احمدی اس تعلیم پر مکمل طور پر عمل کرنے والا ہو۔مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 27 جولائی تا 9 اگست 2007 ء ص 5 تا 7)