خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 548 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 548

خطبات مسرور جلد چهارم 548 خطبہ جمعہ 27 /اکتوبر 2006 ء کر کے اب تک بچار ہے بلکہ خدائے تعالیٰ کی نعمتوں سے مالا مال بھی ہو۔سو بھائیو نفسانیت سے باز آؤ اور جو باتیں خدائے تعالیٰ کے علم سے خاص ہیں ان میں حد سے بڑھ کر ضد مت کرو اور عادت کے سلسلہ کو تو ڑ کر اور ایک نئے انسان بن کر تقویٰ کی راہوں میں قدم رکھو تا تم پر رحم ہو اور خدا تعالیٰ تمہارے گناہوں کو بخش دیوے۔سوڈرو اور باز آجاؤ۔کیا تم میں ایک بھی رشید نہیں۔وَ اِنْ لَّمْ تَنْتَهُوْا فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِنُصْرَةٍ مِّنْ عِنْدِهِ وَيَنْصُرُ عَبْدَهُ وَيُمَزِّقُ أَعْدَاءَهُ وَلَا تَضُرُّوْنَهُ شَيْئًا۔( آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 53 تا 55 ) یعنی اگر تم باز نہ آئے تو اللہ اپنی جناب سے مدد اور نصرت کے ساتھ آئے گا اور اپنے بندے کی تائید و نصرت فرمائے گا۔اور اس کے دشمنوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا اور تم اس کو کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکو گے۔پس پہلے آپ نے سمجھایا۔پھر آخر میں یہ دعا کی ہے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ عذاب طلب کر رہے ہیں۔آپ کا دل بہت نرم تھا اس لئے پہلے سمجھایا ہے اور خود بھی قوم کی ہدایت کے لئے بہت دعائیں کرتے تھے۔ایک اور جگہ آپ فرماتے ہیں:۔میں اس بیماردار کی طرح جو اپنے عزیز بیمار کے غم میں مبتلا ہوتا ہے اس ناشناس قوم کے لئے سخت اندوہ گیں ہوں“۔بڑا افسردہ ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اے قادر ذوالجلال خدا، ہمارے ہادی اور راہنما ان لوگوں کی آنکھیں کھول اور آپ ان کو بصیرت بخش اور آپ ان کے دلوں کو سچائی اور راستی مکتوبات احمد یہ جلد ششم حصہ اول صفحہ 98 ) کا الہام بخش۔لیکن اگر کوئی زبر دستی اللہ تعالیٰ کے عذاب کو آواز دے رہا ہے تو پھر اس کے متعلق کیا کیا جا سکتا ہے۔اگر اب یہ لوگ جو ایذا اور تکلیفوں میں ایک دوسرے سے بڑھنے سے باز نہیں آتے اور اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف بد گوئی کرتے رہیں گے تو پھر خدا کی اس چکی نے تو چلنا ہے جو ایسے لوگوں کیلئے مقدر ہے۔لیکن پھر بھی ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس درد سے نکلی ہوئی دعا کو سن لے اور ان لوگوں کو عقل دے جو استہزاء، بنسی اور ظلم میں تمام حدیں پھلانگ گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا عذاب جب آتا ہے تو بہت ساروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ہم پھر اللہ تعالیٰ سے رحم مانگتے ہوئے یہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ قوم کو عقل دے اور وہ ان ظالموں سے اپنے آپ کو بچائیں۔kh5-030425